سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری،وزارت قانون نےسمری تیارکرلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کےلیےصدرمملکت کو بھجوائے گی اور صدرکی منظوری پرسپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سمری آج صدر مملکت کو بھجوادی جائے گی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر عدالتوں کے لیے تین کمرے بنالیے گئے ہیں، نئی عدالتوں میں کیسزکی سماعت کےتمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔
قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ میں نئے ججز کی
پڑھیں:
آئی ایم ایف وفد کی سپریم کورٹ آمد میں دباؤ والی بات نہیں، وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی سپریم کورٹ آمد میں دباؤ والی بات نہیں ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون کی حکمرانی آئی ایم ایف کے ساتھ انتظام کا حصہ ہے، وفد کی آمد کوئی دباؤ والی بات نہیں ہے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عوام کو حقائق معلوم ہونا چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا ڈومین ہے، وفد سپریم کورٹ کے ذیلی ادارے لاء اینڈ جسٹس کمیشن سے ملا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی ادارے رول آف لاء پر نظر رکھتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں نئے 7 ججز کی تقرری کی سمری ایوان صدر کو بھجوادی ہے، جس کی منظوری پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔