پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
غزہ کی صورتحال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، امید ہے اس مہینے میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ او آئی سی کے اجلاس کیلئے تاریخوں اور مقام کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، امید ہے اس مہینے میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ او آئی سی کے اجلاس کیلئے تاریخوں اور مقام کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ عرب لیگ نے اپنا اجلاس فائنل کر دیا ہے، عرب لیگ کا اجلاس مصر میں بلایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس غزہ کی صورتحال پر
پڑھیں:
پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے عدم تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرنٹ ڈور کی ناکامی کے بعد اب حکومت کی جانب سے پی پی سے بیک ڈور رابطے کیے جا رہے ہیں، پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطے کر رہی ہے، تاہم وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کو منانے میں تاحال ناکام ہے۔
پی پی ذرائع کے مطابق پارٹی نے پارلیمان میں خاموش احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ پی پی اسمبلی بزنس چلانے میں حکومت سے تعاون نہیں کرے گی، ذرائع نے کہا پیپلز پارٹی قومی اسمبلی اجلاس کا کورم مکمل نہیں ہونے دے گی، اور کورم کی نشان دہی نہیں کرے گی، کورم کی نشان دہی پر پی پی اراکین ایوان سے لابی میں چلے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا 20 نکاتی ایجنڈا جاری ہو چکا ہے، جس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی، وقفہ سوالات، توجہ دلا نوٹسز پیش کیے جائیں گے، اور اراکین نئے اور ترامیمی بلز پیش کریں گے، صدارتی خطاب پر بحث بھی قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔