Nawaiwaqt:
2025-02-11@14:02:28 GMT

مینز، ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا شاندار آغازہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

مینز، ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا شاندار آغازہو گیا

مینز اور ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا شاندار آغازہو گیا، پہلے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام اور پاکستان آرمی کے تعاون سے 26ویں مینز اور 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب گجرانوالہ کینٹ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر یاسین تھے۔ مہمانِ خصوصی نے بطور پچر تھرو کر کے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا،اس موقع پر غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے گئے جبکہ ملٹری بینڈ نے "جیوے جیوے پاکستان" ملی نغمے کی دھن بجا کر تقریب کو مزید پروقا ر بنا دیا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ نے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر یاسین کو بیس بال کے گلوز اور آفیشل کیپ پہنائی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے10ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں چاروں صوبوں اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لیے دو پولز تشکیل دیے گئے ہیں,پول اے میں آرمی، پولیس، اسلام آباد اور کوالیفائر پول بی میںواپڈا، ایچ ای سی، پنجاب اور خیبرپختونخوا پہلے روز تین میچز کھیلے گئے، جن میں ایک ویمنز اور دو مینز مقابلے شامل تھے۔بلوچستان ویمنز ٹیم نے گلگت بلتستان کو 1کے مقابلے میں14سکور سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی ، مینز مقابلوں میں پہلے میچ میں آرمی نے اسلام آباد کو 1-2 سے ہرایا، دوسرے میچ میں بلوچستان نے گلگت بلتستان کو 4 کے مقابلے میں 10 سکور سے شکست دی۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ پاکستان میں بیس بال کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئن شپ کا بیس بال کے

پڑھیں:

6 ماہ میں بجٹ خسارہ 2 ہزار 300 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری 2025ء) 6 ماہ میں بجٹ خسارہ 2 ہزار 300 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، حکومت کے معاشی بہتری کے دعووں کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہو سکا، صرف سود کی مد میں 5 ہزار ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2900 ارب ہدف کے مقابلے پرائمری سرپلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح چاروں صوبوں نے 750 ارب ہدف کے مقابلے 776 ارب سرپلس بجٹ دیا۔ صوبوں نے 376 ارب ریونیو ہدف کے مقابلے 442 ارب ٹیکس جمع کیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح زرعی آمدن پر ٹیکس پر عمل درآمد سے ریونیو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 6ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو میں 384 ارب شارٹ فال کا سامنا ہوا۔

6009 ارب ہدف کے مقابلے 5624 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ اس دورانیے میں تاجر دوست اسکیم کے تحت 23.4 ارب ٹیکس جمع کرنے کا ہدف پورا نہیں ہو سکا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5887 ارب روپے رہی۔ وفاقی حکومت کے اخراجات 8200 ارب سے تجاوز کرگئے جب کہ پہلے 6 ماہ میں 2313 ارب روپے بجٹ خسارہ ہوا۔ اسی دورانیے میں قرضوں پر سود کی مد میں 5141 ارب روپے خرچ کیے گئے جب کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر صرف 164 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
                                               

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی: محسن نقوی
  • کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کا آغاز، مسافروں کا شاندار استقبال
  • چین کا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جنوری میں توسیعی حد میں رہا
  • فجیرہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ، ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
  • ایسیٹی پاکستان کے انٹرنل الیکشن میں کامیاب پینل کے اعزاز میں تقریب
  • جماعت اسلامی کا اہل غزہ کی مدد کیلئے رواں ماہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا اعلان
  • پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، چیئرمین پی سی بی
  • ایشین سائیکلینگ چیمپئن شپ: پاکستان کےعلی الیاس نے گولڈ میڈل جیت لیا
  • 6 ماہ میں بجٹ خسارہ 2 ہزار 300 ارب روپے سے تجاوز کر گیا