ترک صدر رجب طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
رجب طیب اردوان— فائل فوٹو
ترک صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ترک صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
شہباز شریف اور ترک صدر پاک ترک اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت وارننگ جاری کردی۔
ترک صدر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق ترکیے کے صدر کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا نے دی تھی، وزیرِاعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے، وہ دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دی تھی، شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے لیے یو اے ای کا 10 اور 11 فروری تک دورہ کریں گے، وہ دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے دورے میں یو اے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے سربراہان حکومت سے بھی ملیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احد چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس لغاری، وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی ہیں۔