بانئ پی ٹی آئی—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختون خوا میں کڑے احتساب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مجوزہ قانون جلد کابینہ سے منظور ہو گا۔

ذرائع کے مطابق مشیرِ احتساب مصدق عباسی نے اینٹی کرپشن فورس ایکٹ تیار کر لیا، جس کے تحت محکمۂ اینٹی کرپشن بے نامی جائیدادوں کی تحیقیقات کر سکے گا۔

عوام سے دھوکا دہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے اختیارات بھی اینٹی کرپشن کو حاصل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن فورس میں نئی بھرتیاں کر کے ڈیپوٹیشن عملے کو واپس بھیجا جائے گا، اینٹی کرپشن فورس میں 10 سے زیادہ افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔

کرپشن معاملہ، کے پی کے وزیر قاسم علی شاہ پی ٹی آئی احتساب کمیٹی کے سامنے پیش

وزیرِ سماجی بہبود خیبر پختون خوا قاسم علی شاہ اختیارات کے مبینہ غلط استعمال اور کرپشن کے الزامات پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

پراسیکیوشن کے لیے ڈی جی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا، ادارہ عدالتوں میں کیسز لڑنے کے لیے اپنے پراسیکیوٹر بھرتی کرے گا۔

اینٹی کرپشن فورس میں 3 ونگز ہوں گے، سربراہی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کریں گے، انویسٹی گیٹر 6 ماہ میں انکوائری مکمل کرے گا۔

6 ماہ میں انکوائری مکمل نہ ہونے پر 1 سال کا وقت دیا جائے گا، 1 سال میں انکوائری مکمل نہ ہونے پر بند کر دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن فورس کو 4 ماہ کی ٹریننگ اسلام آباد میں دی جائے گی، معلومات دینے والے شہری اور اچھی تحقیقات کرنے والے افسران کو انعامات دیے جائیں گے، غلط کیس بنانے والے اہلکاروں کو 3 سے 7 سال کی قید ہو گی۔

مشیرِ احتساب خیبر پختون خوا مصدق عباسی نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مجوزہ قانون کی منظوری دے دی ہے، اس کی جلد کابینہ سے بھی منظوری لیں گے۔

مصدق عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کرپشن کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، نئے قانون کے تحت کرپشن کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن فورس پی ٹی آئی جائے گا

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔

لاہور میں محسن نقوی سے وزیرِ کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے ملاقات کی جس میں کرکٹ ٹورنامنٹس اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریکارڈ مدت میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو پر وزیرِ کھیل پنجاب نے محسن نقوی کو مبارکباد دی جبکہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کو کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

اس موقع پر فیصل کھوکھر نے کہا کہ پی سی بی کے تعاون سے کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی ہدایت پر کے پی میں کڑے احتساب کیلئے تیاریاں مکمل، فورس بنانے کا فیصلہ
  • ریونیو افسران ملوث، حیدرآباد میں سرکاری زمینوں پر قبضے
  • حیدرآباد میں بھی سرکاری زمینوں پر ریونیو افسران کی مدد سے قبضوں کا انکشاف
  • خیبر پختونخوا میں بدھ مذہب کےمقدس آثار والی پہاڑی پر آگ لگ گئی
  • نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل، صدر مملکت افتتاح کریں گے، شائقین کا داخلہ مفت
  • خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
  • چینی سرمایہ کار کمپنی کا خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کا فیصلہ
  • اینٹی کرپشن اداروں کی مضبوطی و گورننس میں اصلاحات، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، محسن نقوی