Express News:
2025-02-11@13:51:26 GMT

شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو سابق کرکٹر کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد فاسٹ بولنگ یونٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے سینئر فاسٹ بولرز خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی حالیہ کارکردگی پر سوالات اٹھائے جب کہ شاہین کو ٹیم سے باہر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شاہین آفریدی نے کچھ عرصے سے میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ نسیم شاہ کے تجربے کے باوجود ان کی خدمات محدود ہیں۔

مزید پڑھیں: پہلے صائم اب حارث! چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کا مستقبل کیا؟

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہ خوشدل شاہ اور سلمان آغا جیسے کھلاڑیوں کو اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے اہم کھلاڑیوں کو ان کی ناقص کارکردگی پر جوابدہ نہیں ٹھہرایا جاتا۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف کا متبادل کون؟ 3 نام سامنے آگئے

راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا انحصار سینئر کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے پر ہے۔

پاکستان کے بولنگ خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے راشد لطیف نے نشاندہی کی کہ حارث رؤف کی انجری نے ٹیم کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف میچ؛ جنوبی افریقی کوچ فیلڈنگ کیلئے میدان میں اُتر آئے

سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا کہ وہ نئے فاسٹ بولرز تیار کرنے اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان احتساب کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک نیا نقطہ نظر اپنائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راشد لطیف نے

پڑھیں:

سہ فریقی سیریز،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرادیا

٭کیوی ٹیم کے 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 254 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی
٭گلین فلپس کی دھواں دار اننگز ، 7چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 106رنز بنا کر ناٹ آؤٹ

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرادیا۔ کیوی ٹیم کے 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 254 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 330 کا مجموعہ بورڈ پر سجایا۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز ہوا تو شاہین آفریدی نے پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا، انہوں نے پہلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر حاصل کرلی۔پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 39 رنز پر گری جب 25 رنز بنانے والے رچن رویندرا کو ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔ کین ولیمسن اور ڈیرل میچل نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور ٹوٹل 134 پر پہنچا دیا۔ اس مجموعے پر 58 رنز بنانے والے کین ولیمسن کو شاہین آفریدی نے آؤٹ کردیا جبکہ اسی اسکور پر حارث رؤف نے ٹام لیتھم کو چلتا کیا۔وکٹ کی دوسری جانب موجود ڈیرل مچل نے ٹیم کا اسکور بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور گلین فلپس کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کیا۔مچل 200 کے مجموعے پر 81 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تو گلین فلپس اور مائیکل بریسویل نے ٹیم کا اسکور 254 تک پہنچایا جہاں شاہین نے 31 رنز بنانے والے بریسویل کی اننگز کا خاتمہ کرکے نیوزی لینڈ کو چھٹا نقصان پہنچایا۔ اسکے بعد نیوزی لینڈ کی کوئی وکٹ نہ گری اور ساتویں وکٹ پر گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے صرف 26 گیندوں پر 76 رنز بناڈالے ۔ گلین فلپس نے دھواں دار اننگز کھیلی، وہ 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مچل سینٹنر نے صرف 8 رنز بنائے ۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ فلپس نے شاہین آفریدی کی طرف سے کروائے گئے اننگز کے آخری اوور میں 25 رنز سمیٹے ۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق کپتان نے چیمپیئن ٹرافی سے پہلے پاکستان ٹیم کی سب خامیاں بتا دیں۔
  • سمیع عابد ہاکی کلب کے کھلاڑیوں نےبہترین کھیل پیش کر کے حیدرآباد کا نامروشن کردیا،اسلم خان
  • ’مین بولرز میچ ہروارہے ہیں ان کو ٹیم سے باہر کرنا پڑے گا‘
  • ٹرائی نیشن سیریز، نیوزی لینڈ کا آج جنوبی افریقہ سے سامنا ہوگا
  • شبھمن گل نے اپنی کرش کا نام بتادیا
  • سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کا اعلان
  • دبئی کے حکمران نے 3 بہترین اور بد ترین سرکاری اداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا
  • سہ فریقی سیریز،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرادیا
  • حماس نے اسرائیل پر نفسیاتی برتری قائم رکھی‘ راشد نسیم