پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے، عدلیہ، پارلیمنٹ، ایگزیکٹو سب زمین بوس ہوچکے،جسٹس محسن کیانی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستان میں رہنا مستقل لڑائی ہے 24 ، 25 کروڑ لوگ ہیں لڑائی کرنے والے زیادہ بچنے والے کم ہیں، عدلیہ ، پارلیمنٹ ، ایگزیکٹو سب کچھ collapse کر چکے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین ایف پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،
درخواست گزار حمزہ جاوید و دیگر اپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سی ایس ایس 2024 کے امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کب چیئرمین بنے ہیں ؟ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی نے جواب دیا کہ 9 اکتوبر 2024 کو چارج لیا ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں آپ کو معاملہ بھیجا گیا کہ آپ اپنے اینگل سے اس کو دیکھیں،3761 ایسے امیدوار ہیں جو 2024 کے امتحانات میں بھی شریک تھے اب 2025 کے امتحانات میں بھی ہیں۔
چیئرمین ایف پی ایس سی نے کہا کہ مجھے 5 منٹ دیں میں ایف پی ایس سی کا موقف آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے درخواست گزاروں کا ایف پی ایس سی کے پاس بھیجے ، ہم نے درخواست گزار کی درخواست مسترد کی کیونکہ 2025 کے امتحانات کے بعد بھی درخواست گزاروں کے پاس چانس ختم نہیں ہوں گے ، ایک درخواست گزار پہلے ہی تمام چانسز ختم کر چکا وہ متاثر ہی نہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے سوال کیا کہ کوئی نتائج آپ نے کبھی دئیے ہیں جو اگلے امتحان کے بعد دئیے گئے ہوں۔
چیئرمین ایف پی ایس سی نے جواب دیا کہ نہیں ایسا کبھی نہیں کیا ، 2024 کے امتحانات کے نتائج کا انتظار کرنے والے3761 امیدوار جو ابھی کے امتحانات بھی دینے جا رہے ہیں ان میں زیادہ سے زیادہ repeater ہیں، 88 ہال ملک بھر میں بک کیے جا چکے ہیں تمام متعلقہ پیپرز بھی بھیجے جا چکے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی ایف پی ایس سی کے امتحانات
پڑھیں:
مستقل مندوب عاصم افتخار مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان جولائی میں سلامتی کونسل کی سربراہی سنبھالے گا مستقل مندوب عاصم افتخار مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ,گوکہ پاکستان تاحال اقوام متحدہ کا غیر مستقل رکن ہے تاہم طے شدہ قواعد وضوابط کے مطابق روٹیشن میں ہر ملک ایک ماہ کیلئے عارضی طور پر سلامتی کونسل کی سربراہی کی حیثیت میں کارکردگی کے حوالے سے اپنے ملک کو درپیش معاملات کا کونسل کے اجلاس میں احاطہ کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار جو اس ذمہ داری سے قبل پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔