ترک صدر طیب اردوان بدھ کو پاکستان پہنچ رہے ہیں، اہم امور پر بات چیت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ترکیہ کے صدر رجب طیب اروان بروز بدھ کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جہاں وہ 12 اور 13 فروری تک قیام کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا سفد بھی موجود ہوگا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
مزید پڑھیں: ترک صدر اردوان نے غزہ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو ’فضول‘ قرار دے دیا
سیشن کے اختتام پر، ایک مشترکہ اعلامیہ اور متعدد اہم معاہدوں / ایم او یوز پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ ترک صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کاروں، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کا غزہ کی صورت حال پر او آئی سی اجلاس بلانے کی حمایت پر اتفاق
واضح رہے کہ اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے، اور اس کونسل کے تحت متعدد مشترکہ قائمہ بھی کمیٹیاں ہیں، جن میں تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس، ثقافت، سیاحت، توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، آئی ٹی، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں۔
اب تک اس کونسل کے 6 اجلاس منعقد ہو چکے ہیں اور آخری اجلاس بھی اس سے قبل 13 اور 14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہی ہوا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے
ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ترک صدر 13 فروری کو پاکستان میں مصروف دن گزاریں گے، ترک صدر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون، تجارتی تعاون سمیت مخلتف شعبوں کو زیر بحث لایا جائے گا، ملاقاتوں میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گئی۔ملاقاتوں میں خطے اور عالمی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، ترک صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ترک صدر کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوگی، طیب اردوان 13 فروری کو اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا شہباز شریف کا دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے خطاب حماس نے اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر یرغمالیوں کی رہائی روک دی طالبان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، لاشوں کی وصولی سے ثبوت واضح قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال ٹرانسفر ججز کو نئے حلف کی ضرورت نہیں، ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی تبدیلی کیخلاف ریپریزنٹیشن مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم