لیبیا کشتی حادثہ؛ 63 پاکستانیوں میں سے کتنے زندہ بچے اور وہ کہاں ہیں؟ترجمان دفترخارجہ کا اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ لیبیا میں حادثے کاشکار ہونےوالی کشتی میں 63پاکستانی سوار تھے،جن میں سے صرف3زندہ بچے اور انہیں سفارتخانے منتقل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکام دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ لیبیا میں حادثے کا شکار ہونیوالی کشتی میں مجموعی طور پر 73افراد سوار تھے، کشتی میں سوار73افراد میں سے 63پاکستانی شہری تھے،ترجمان نے کہاکہ زیادہ تر پاکستانی شہریوں کا تعلق کرم اور ضم قبائلی علاقوں سے تھا،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ زندہ بچنے والے 3پاکستانیوں کو سفارتخانے پہنچا دیاگیاجبکہ لاشوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
عثمان قادر نے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑ کر کس ملک میں کھیلنے کا فیصلہ کر لیا؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
لیبیا کے ساحل کےقریب پاکستانی شہریوں کی کشتی حادثے کا شکار
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں 65 پاکستانی شہری سوار تھے، کشتی مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔
ترجمان نے بتایا کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ بھجوایا گیا ہے ، سفارتخانہ پاکستانی متاثرین کی مزید تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔