اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ سے روانہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سے آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی،چیف جسٹس سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی نظام، اصلاحات سے متعلق وفد کو آگاہ کیا، ملاقات میں ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی بات چیت ہوئی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف چیف جسٹس

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا وفد آج چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرے گا، ذرائع 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا خصوصی وفد آج چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف وفد کے خصوصی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات آج دن 11 بج کر 30  منٹ پر ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چیف جسٹس آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور اس میں اصلاحات کے حوالے سے  بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب ایک  بلین ڈالر قرض کی دوسری قسط کے لیے جائزہ مذاکرات کے آغاز سے 3ہفتے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اورآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا آج دبئی میں ملاقات کریں گے.

حکومتی اور سفارتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ سائیڈ لائن ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ اجلاس کے موقع پر ہوگی.

ملاقات کی درخواست  پاکستان کی جانب سے کی گئی گئی ۔متحدہ عرب امارات کی حکومت سربراہی اجلاس کا اہتمام کر رہی ہے, وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو پرتگال کے شہر لزبن سے واپسی پر اجلاس میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کا مقصد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ۔

وزیراعظم اور منیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات پر آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ختم
  • آئی ایم ایف کا وفد آج چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرے گا، ذرائع 
  • آئی ایم ایف وفد کا زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور
  • ترک صدر اردوان2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
  • رجب طیب اردوان 2 روزہ دورہ پر 12 فروری کو پاکستان پہنچیں گے
  • آئی ایم ایف کا وفد آج جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ کے حکام سے ملاقات کرے گا
  • اینٹی کرپشن اداروں کی مضبوطی و گورننس میں اصلاحات، آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا
  • ڈبل ڈاکٹ عدالتی نظام اور فیملی مقدمات
  • صدر سپریم کورٹ بار کی چیف جسٹس سے ملاقات، عدلیہ کی کارکردگی پر گفتگو