پاک فضائیہ کی اسلام اباد کی فضائی حدود میں تربیتی مشق
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاک فضائیہ کے طیاروں نے اسلام آباد کی فضائی حدود میں تربیتی مشق کی۔
پاک فضائیہ کی تربیتی مشق میں تمام طیاروں نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کی تربیتی مشق کا مقصد آنے والے دنوں میں ہونے والے ایک بڑے ایونٹ کی تیاری کرنا ہے۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے اسلام آباد کی فضائی حدود میں مشقیں کیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تربیتی مشق پاک فضائیہ
پڑھیں:
امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ارکان کانگریس کا تین رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں جیک برگمین اور ٹام سوازی بھی شامل ہیں اور یہ وفد 15 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس کا وفد وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کرے گا، اس کے علاوہ وفد اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملے گا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکی وفد معیشت، تجارت، دفاعی اور عسکری تعلقات، تعلیم کے امور پر بات چیت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس وفد کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے، امریکی وفد آزاد کشمیر اور ایل او سی کا بھی دورہ کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس وفد کے دورے کا مقصد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل امریکی ارکان کانگریس کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔