لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں7 کے پاکستانی شہری ہونے کی تصدیق کردی۔
ایف آئی اے کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہوے والے 16 افراد میں سے7 افراد پاکستانی تھے جن کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے ہوئی۔
ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختونخوا کے رہائشی ہیں جن میں سے 6 کا تعلق کرم اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔
پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا تھا کہ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی گئی تھی۔
ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تاہم گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے صرف 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندیء درجات کی دعاء کی اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور وزارت خارجہ کے حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی تاکید کی۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔