مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے ملازمین کو مطلع کیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ کا مصنوعی ذہانت کی فرم کو کنٹرول کرنے والی غیر منافع بخش کمپنی کے حصول کے لیے ایلون مسک کی مفروضہ بولی پر کان دھرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک بلینائر ایلون مسک کی قیادت میں ایک کنسورشیم، بشمول اس کے اے آئیا سٹارٹ اپ ایکس اے آئی اور سرمایہ کاری کمپنیوں نے اوپن اے آئی کو کنٹرول کرنے کے لیے97.

4 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری پر ایلون مسک کی دلچسپ ٹویٹ

مذکورہ بولی ایلون مسک اور سیم آلٹ مین کے درمیان جاری جھگڑے کے تازہ ترین باب کی نشاندہی کرتی ہے، جنہوں نے 2015 میں  مشترکہ طور پر اوپن اےآئی کی بنیاد رکھی تھی لیکن بعد میں اس کی قیادت پر جھگڑا ہوگیا تھا۔

no thank you but we will buy twitter for $9.74 billion if you want

— Sam Altman (@sama) February 10, 2025

آلٹ مین نے ایلون مسک کے پلیٹ فارم ایکس پر ہی ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں شکریہ، لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم 9.74 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خرید لیں گے، جس کے جواب میں مسک نے انہیں کو ’اسکیم آلٹ مین‘ لکھا۔

مزید پڑھیں:

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اوپن اے آئی ایکس ایلون مسک ٹیک بلینائر سیم آلٹ مین

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوپن اے ا ئی ایکس ایلون مسک ٹیک بلینائر سیم ا لٹ مین ایلون مسک کی اوپن اے ا ئی آلٹ مین

پڑھیں:

امریکا:عدالت نے ایلون مسک کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا

امریکی عدالت کے جج نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔

جج پال اینجل میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھربوں ڈالر کی ادائیگی کرنیوالے حکومتی نظام سے متعلق حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے۔

19 ریاستوں کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے مسک کی ٹیم کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا، ایلون مسک نے عدالتی فیصلے کو پاگل پن قرار دیدیا۔

ایلون مسک نے جج کو سرگرم کارکن کہہ ڈالا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم فراڈ سے بچائیں گے کیسے اگر اس کا استعمال نہ پتہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک نے اوپن اے آئی کو 97 ارب میں میں خریدنے کی پیشکش کردی
  • ایلون مسک کی اوپن اے آئی، سیم آلٹمین کی ٹوئٹر خریدنے کی بولیاں
  • توشہ خانہ 2 :عمران خان نے اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کر دی
  • پی ایم ای ایکس میں 50.087 بلین روپے کے سودے
  • توشہ خانہ 2؛ عمران خان کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر
  • ہانیہ عامر بالی ووڈ سے کام کی پیشکش قبول کریں گی لیکن کس شرط پر؟
  • خاتون میزبان کو بار بار شادی کی پیشکش، چاہت فتح علی خان پھر تنقید کی زد میں آگئے
  • ایلون مسک کے بیانات اور یورپ میں ٹیسلا کے لیے خطرات
  • امریکا:عدالت نے ایلون مسک کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا