لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو گزشتہ روز ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے مطابق جاں بحق 7 پاکستانی خیبر پختون خوا کے رہائشی ہیں، حادثے میں جاں بحق 6 افراد کا تعلق ضلع کرم اور 1 کا باجوڑ سے ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ان کے پاسپورٹ سے کی گئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ طرابلس میں پاکستان کے سفارت خانے نے مطلع کیا ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والا 1 بحری جہاز لیبیا کے زاویہ شہر کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گیا ہے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم کو زاویہ اسپتال روانہ کر دیا ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل انٹرا پارٹی کیس: پی ٹی آئی کو جواب پر دلائل دینے کیلئے 4 مارچ تک مہلت مل گئی نئے چیف الیکشن کمیشن کمشنر، 2 ممبران کے ناموں پر غور کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر افغانستان سے دہشتگردی، پاکستان نے معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت میں توسیع اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے شہریوں کی تفصیلات جاری کر دیں

ایران میں پاکستانی سفیر نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قتل ہونے والے بہاولپور کے بہادر ہموطنوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے غمگین ہیں۔ مدثر ٹیپو نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں انصاف کے حصول کے لیے ایرانی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہیں، لاشوں کی وطن واپسی کے آخری انتظامات میں مصروف ہیں۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی تکریم میں زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل لاشوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے، اس حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں میں محمد عامر ولد لیاقت علی، محمد دلشاد ولد جند وڈا، محمد دانش ولد محمد دلشاد، محمد ناصر ولد محمد بخش، ملک جمشید ولد محمد صادق، محمد نعیم ولد غلام فرید، غلام جعفر ولد محمد رمضان، محمد خالد ولد کریم بخش شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی بھی شامل
  • لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
  • لیبیا، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
  • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی شامل
  • پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے شہریوں کی تفصیلات جاری کر دیں
  • جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار نے تصدیق کردی
  • جعفر ایکسپریس پر حملے میں امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا اسلحہ استعمال ہونے کی تصدیق
  • جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دہشتگرد حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا؛ امریکی اخبار کی تصدیق
  • پاکستانی سفارتخانے نے ایران میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی
  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل