ہالینڈ اور جرمن کی ہاکی کلبز ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں، میچز کا شیڈول بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاکستان میں کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی لگ گیا، ڈچ اور جرمن ہاکی کلبز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی دعوت پر لاہور پہنچ گئیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر اولمپیئن خواجہ جنید، پرویز سنڈھیللا، جنید چھٹہ سہیل اکرم جنجوعہ، مسعود الرحمان کوچ پاکستان پولیس اور ایچ ای سی کے حکام نے استقبال کیا۔
ڈچ ٹیم 22 اور جرمن 32 رکنی دستے پر مشتمل ہے۔ جرمن اور ڈچ ٹیمیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پنجاب پولیس پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ پر مشتمل ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔
میچز 12 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جبکہ 16 فروری کو اسلام آباد غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری
کراچی پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میچز کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کوکھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سرشاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے،کارساز سے آنے والے فلائی اوور کےنیچے سے ہوتے ہوئےکوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔ٹریفک پلان کے مطابق ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے حسن اسکوائر جاسکےگی، پی پی چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکےگی۔ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیوٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائرسڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔ٹریفک پلان کے مطابق گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔