Daily Mumtaz:
2025-04-14@01:04:25 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 780 پوائنٹس کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 780 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شیئر بازار کا 100 انڈیکس 780 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 12 ہزار 158 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 199 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 22 پیسے کا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کاروبار کے

پڑھیں:

سونے کے نرخوں میں آج پھر بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی:

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں  میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 100 ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 3218 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے فی تولہ کا تاریخ ساز اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔

مقامی سطح پر سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 8573 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
  • تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ
  • سونا عام آدمی کی پہنچ سے مزید دورہوگیا، ایک ہی دن میں مزید 10ہزار روپے مہنگا
  • سونے کے نرخوں میں آج پھر بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر