جب اللّٰہ کو منظور ہو گا تب دوسری شادی کر لوں گا: آغا علی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے دوسری شادی کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی زخم بہت گہرا ہے، ایسا لوگوں کو لگتا ہے لیکن جب اللّٰہ کو منظور ہو گا تب دوسری شادی کر لوں گا۔
آغا علی نے حال ہی میں نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ بھی دے دیا۔
پروگرام کے دوران اداکار نے ناصرف میزبان کے بلکہ شرکاء کے سوالوں کے بھی جواب دیے۔
پروگرام میں شریک ایک خاتون نے ان سے سوال کیا کہا کہ آپ کی طلاق ہو گئی ہے تو کیا اب آپ دوباہ شادی کریں گے؟
خاتون کے سوال پر اداکار نے مبہم انداز میں جواب دیتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی زخم بہت گہرا ہے، ایسا لوگوں کو لگتا ہے لیکن ایسا ہے نہیں، فی الحال اس بارے میں سوچا نہیں ہے لیکن سوچنے سے کیا ہوتا ہے، میں نے تو طلاق کے حوالے سے بھی نہیں سوچا تھا لیکن ہو گئی، ہوتا وہی ہے جو اللّٰہ کو منظور ہو۔
آغا علی نے کہا کہ جب اللّٰہ کو منظور ہو گا تب دوسری شادی بھی کر لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کسی کو بھی اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ کون کیسا دکھائی دیتا ہے، اگر کسی چیز کی اہمیت ہے تو وہ کامیابی ہے، آپ کی اچھی و پُر کشش شخصیت کی کامیابی کے بغیر کوئی اہمیت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ آغا علی نے 2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ساتھی اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ شادی کی تھی پھر 2022ء میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں جنہیں پہلے تو آغا علی نے مسترد کر دیا تھا۔
بعد ازاں اس جوڑے نے اپنی علیحدگی کی خبروں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم گزشتہ برس آغا علی نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران طلاق کی تصدیق کی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہ کو منظور ہو ا غا علی نے کہا کہ
پڑھیں:
پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور
نجی کمپنیوں کے اکائونٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا جس کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے۔
پنجاب اسمبلی کی اسٹیڈنگ کمیٹی نے دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025کی منظوری دے دی۔
پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز کے اجلاس کی صدارت چیئر مین آغا علی حیدرنے کی، اجلاس میں محکمہ ایکسائز کے افسران کے علاوہ محکمہ قانون اور خزانہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔
کمیٹی کے اجلاس میں دی پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 خوب غور و خوض کے بعد منظور کیا گیا،اب یہ بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں باقاعدہ طورپر منظور کیا جائے گا۔
بل کے مطابق اس بل کا مقصد پرائیو یٹ کمپنیوں کے پیشہ ور ملازمین سے ٹیکس کا حصول یقینی بنانا ہے، نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹس افسران کو ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
نجی کمپنیوں کے ڈی ڈی اوز ٹیکس منہا کرنے کے بعد عملہ کو تنخواہ ادا کریں گے،
ٹیکس کی ناکامی کی صورت میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رقم کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا، ٹیکس کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی جائے گی۔