Daily Mumtaz:
2025-02-11@13:05:04 GMT

اداکار ٹام کروز کے لیے ایک اور اعلیٰ اعزاز

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

اداکار ٹام کروز کے لیے ایک اور اعلیٰ اعزاز

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کے اعلیٰ ترین گرینڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکار ٹام کروز کو شعبہ ہوا بازی میں گراں قدر خدمات کے صلے میں فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔

اداکار کو یہ اعزاز ایوی ایشن میں مستقبل کے ہوا بازوں کے لیے متاثر کُن کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، یہ ادارے کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔

ٹام کروز اپنی فلمز میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے بتایا کہ وہ بوئنگ کمپنی کے قدیم بائی پلین پر 10 ہزار فٹ پر سین ریکارڈ کرانے کے لیے باقاعدہ پاس آؤٹ ہونے کے مرحلے سے بھی گزرے ہیں۔

ٹام کروز مشن امپوسیبل میں کئی یادگار اسٹنٹ کر چکے ہیں۔

ٹام کروز کو یہ اعزاز ا ادارے کی صدر کیتھرین ماؤنوری نے پیش کیا جو خود 1988ء اور 2000ء میں خواتین کے ایروبیٹکس مقابلوں میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہیں۔

یا د رہے فرانسیسی ادارہ ایرو کلب ڈی فرانس 20 اکتوبر 1898ء کو قائم ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹام کروز

پڑھیں:

پاکستان کیلیے بڑا اعزاز، 14 سالہ زنیرہ اقوام متحدہ کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر

پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل ہوگیا .بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 14 زنیرہ قیوم کو اقوام متحدہ نے یوتھ ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے۔کلائمیٹ ایکشن کی نمائندگی کرنے والی زنیرہ قیوم کو اقوامِ متحدہ کے انسانی اور ترقیاتی ادارے نے جمعہ کو یوتھ ایڈووکیٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں یہ اعزاز پاکستان میں کلائمیٹ ایکشن اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی کوشش پر دیا گیا۔زنیرہ جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب سے ہے. اس سے قبل وہ یونیسیف کے ساتھ تعاون کر چکی ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سے ان کے آبائی ضلع میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر کیا اثرات ہوئے. اس موضوع پر ان کی تحقیق 2023 میں یونیسیف پالیسی ریسرچ چیلنج کے فاتحین میں شامل تھی۔صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے آبائی شہر میں نوعمروں کو ایڈووکیسی، پالیسی، تحقیق اور نیٹ ورک کی تعمیر کے بارے میں تربیت دی ہے۔زنیرہ قیوم نے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے یوتھ ایڈوکیٹ کے طور پر یونیسیف پاکستان میں شمولیت میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور بچوں کے حقوق جیسے اہم مسائل پر بچوں کی آواز بلند کرنے کے لیے یوتھ ایڈووکیٹ کا تقرر کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان رہنماؤں کو پالیسی سازی میں مشغول ہونے اور عالمی پلیٹ فارمز پر شعور پیدا کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔اقوامِ متحدہ کی ایجنسی نے امید ظاہر کی کہ ان کی جانب سے ایڈووکیسی زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موسمیاتی اور تعلیمی چیلنجوں سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کا مصنوعی ذہانت سے لیس کروز میزائل تیار کرنے کا دعویٰ
  • ایران کامصنوعی ذہانت سے لیس کروز میزائل تیارکرنے کا دعویٰ
  • پاکستان کیلیے بڑا اعزاز، 14 سالہ زنیرہ اقوام متحدہ کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر
  • ایران کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل تیار کرنے کا دعویٰ
  • ٹام کروز ’مشن امپاسبل‘ کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ بیہوش کیوں ہوئے؟
  • سفارتخانہ پاکستان جرمنی میں نئے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام
  • ایسیٹی پاکستان کے انٹرنل الیکشن میں کامیاب پینل کے اعزاز میں تقریب
  • انضمام الحق اور مصباح الحق کیلئے اہم اعزاز
  • انضمام الحق اور مصباح الحق کے لیے اہم اعزاز