انصاف دینے والے کمزورہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) رہنما تحریک انصاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے کمزور ہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے، انصاف دینے والے اداروں میں کمزوری آجائے تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ایسی صورت حال میں ملک ترقی نہیں کرتا لوگ خوشحال نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے ریاست جان و مال کی حفاظت کی گارنٹی دیتی ہے، جب لوگ سمجھیں کہ ایسا ممکن نہیں تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کرینگے، کسی بھی معاشرے کی اصل بنیاد انصاف ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور اپوزیشن میں ہیں، ہمیں اپوزیشن بنا دیا گیا ہے لیکن ہم سیاسی جدوجہد کرینگے، اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد بننے جارہا ہے۔
عبوری ضمانت میں توسیع
بعدازاں پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر شبلی فراز اور فیصل جاوید کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شبلی فراز
پڑھیں:
77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا ، اعظم سواتی
پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ 77 سال کی عمر میں مجھے اٹک جیل کے سامنے مارا پیٹا گیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ میری تذلیل کی گئی اور 9 دن تک مجھے سی ٹی ڈی میں رکھا گیا ، یہ انصاف کا تقاضا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تم ہمارے بھائی اور بچے ہو یہ سوچیں کہ آپ ملک کو کہاں لے کر جا رہے ہو، ملک کے سب سے بڑی عدالت کو تباہ کیا جائے تو پھر ملک نہیں چل سکتا۔واضح رہے اعظم سواتی کو چند روز پہلے تھانہ سنگجانی اور ٹیکسلا میں درج مقدمات میں اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
اسلام آباد: ترکیہ کے صدر طیب اردوان کل پاکستان پہنچیں گے