پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید خان نے حفاظتی ضمانت اور کیسوں کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر خان نے کہا کہ عمران خان نے صوابی جلسے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، اگرچہ ان سے ملاقات نہیں ہوئی، لیکن انہوں نے جلسے کے حوالے سے ایک پیغام بھیجا ہے۔

جنید اکبر خان نے کہا کہ صوابی جلسے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، تاہم میڈیا والوں کا مسئلہ تھا اور انہیں بخوبی علم ہے کہ ان کا کیا مسئلہ ہے، صوابی جلسے میں کتنے لوگ آئے تھے اس کی رپورٹ ریجن کے صدور پانچ روز کے اندر دیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بارے میں جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایماندار شخصیت ہیں، پارٹی میں گروپ بندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف میں عمران خان اور کارکنان کے درمیان میں کوئی نہیں ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صوابی جلسہ میں کون کتنے بندے لایا؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں،  بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔  اسلام ٹائمز۔ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں،  بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی کےڈسٹرکٹ صدور،جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین3 دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنےبندےلےکر آیا تھا۔  انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ  رپورٹ ریجنل صدر کے پاس جمع کریں، رپورٹ خود سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں اور میں بھی شیئر کروں گا۔  پی ٹی آئی کے کے صدر نے کہا کہ رپورٹس عمران خان کو دوں گا اور کسی کے ساتھ پارٹی میں زیادتی نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں، جنید اکبر
  • پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں‘ جنید اکبر
  • پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں: جنید اکبر
  • پی ٹی آئی میں گروپنگ کی کوئی گنجائش نہیں: جنید اکبر
  • پشاور ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک منظور
  •  صوابی جلسے میں عدم دلچسپی والے عہدیداروں کیخلاف کارروائی ہو گی:جنید اکبر 
  • صوابی جلسہ میں کون کتنے بندے لایا؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی
  • کتنے آدمی تھے؟ جنید اکبر نے صوابی جلسے کی رپورٹ مانگ لی