اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ، جسٹس اعجاز ایک بار پھر رخصت پر
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی جب کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان 11 فروری سے 17 فروری تک دستیاب نہیں ہوں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں زیر سماعت کیسز کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج دستیاب نہیں ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو گذشتہ روز سپریم کورٹ کا عارضی جج تعینات کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا ججز مقرر کرنے کی منظوری
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں 6 ججز کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کمیشن نے چیف جسٹس جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی،
بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے جج صلاح الدین پنہور اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں قائم مقام جج لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔