امریکا کے دو ارب پتی افراد ایلون مسک اور سیم آلٹمین کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا، مسک نے اوپن اے آئی اور آلٹمین نے ٹوئٹر خریدنے کی بولیاں لگادیں۔

ایلون مسک نے کہا ہے کہ اگر سیم آلٹمین چاہیں تو وہ 97 اعشاریہ 4 ارب ڈالر میں اوپن اے آئی خریدنے کو تیار ہیں۔

جواب میں سیم آلٹمین نے کہا کہ پیشکش کا شکریہ مگر ہم اوپن اے آئَی نہیں بیچ رہے، سیم آلٹمین نے ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم چاہو تو ہم 9.

74 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کا اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین سے تنازع رہا ہے۔

ایلون مسک اوپن اے آئی اور سیم آلٹمین کیخلاف کئی مقدمات بھی دائر کرچکے ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اوپن اے آئی سیم آلٹمین ایلون مسک

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے لیے پرعزم ہیں، اس معاملے پر سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے ملاقات کرونگا۔

طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے، تعمیر نو کےلیے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو حصہ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے، بات ہوگی تو مشرقی وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے،  امریکا ہر ممکن فلسطینیوں کی مدد کرے گا، کچھ فلسطینی کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے امکان کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ چند دن قبل صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک نے اوپن اے آئی کو 97 ارب میں میں خریدنے کی پیشکش کردی
  • سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرادی
  • توشہ خانہ 2 :عمران خان نے اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کر دی
  • توشہ خانہ 2؛ عمران خان کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم
  • جج کا ایلون مسک کے محکمے کو کام سے روکنا پاگل پن ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ کو دھچکا؛ امریکی عدالت نے ایلون مسک کو ’کام‘ سے روک دیا
  • ایلون مسک کے بیانات اور یورپ میں ٹیسلا کے لیے خطرات
  • امریکا:عدالت نے ایلون مسک کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا