Nawaiwaqt:
2025-02-11@13:07:26 GMT

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم بارے بڑی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم بارے بڑی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکی پیشگوئی کی ہے،بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش،ہلکی برفباری متوقع ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہا، گذشتہ24گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سردریکارڈ ،لہہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،گوپس میں منفی5، سکردو،استور، پاراچنارمیں پارہ منفی4ڈگری رہا ہنزہ، بگروٹ میں پارہ منفی2 ا و رکالام میں منفی1ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا۔دوسری جانب کراچی میں موسم سرما کا اختتام ہورہا ہے، آج سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان شہر قائد میں سمندری ہواوں کا راج، مرطوب موسم کا آغاز آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 15.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جنوب مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ کی ہوگی جبکہ نظر آنے کے لیے چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی جبکہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں درجہ حرارت کب سے بڑھے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
  • کراچی: رات میں موسم خنک رہنے کا امکان
  • پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
  • بلوچستان میں موسم سرد، کئی مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان
  • کراچی: درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان
  • پنجاب کے کن علاقوں میں بارش برسنے کے امکانات ہیں؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان