علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک منظور
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک منظور کر لی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت پیش ہوئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔
عدالت نے کہا کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کا پیش ہونا ضروری ہے، ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔
رمضان کی آمد سے عوام کو مہنگائی کا تڑکا، گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑااضافہ
بعدازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5 مارچ تک منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی حفاظتی ضمانت کی درخواست
پڑھیں:
مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلٰی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے بل پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور امکان ہے کہ وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور جلد ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں۔
ترجمان کے مطابق اڈیالہ میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ اوربانی پی ٹی کی ملاقات میں اہم سیاسی امور بھی زیر بحث آئیں گے جبکہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔
ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات اوراختلافات پر بھی بات چیت ہوگی۔