انصاف کے ادارے کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پشاور:
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ انصاف دینے والے ادارے اگر کمزور ہو جائیں تو لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔
حفاظتی ضمانت اور کیسز کی تفصیلات سے متعلق عدالت آنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے جارہے ہیں۔ آج اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد ہے، سیاسی طور پر ہی لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر انصاف دینے والے ادارے ہی کمزور ہو جائیں تو ملک کیسے ترقی کرے گا؟ عدالتوں کو کام انصاف فراہم کرنا ہے، یہ ادارے کمزور ہوں تو پھر لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں، اس طرح کے حالات میں ملک ترقی کرتا ہے نہ لوگ خوشحال ہوتے ہیں۔
دریں اثنا سینیٹر شبلی فراز اور فیصل جاوید کی مقدمات تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔
عدالت نے شبلی فراز اور فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکار ٹام کروز کے لیے ایک اور اعلیٰ اعزاز
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کے اعلیٰ ترین گرینڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی اداکار ٹام کروز کو شعبہ ہوا بازی میں گراں قدر خدمات کے صلے میں فرانسیسی ادارے ایرو کلب ڈی فرانس کی جانب سے یہ اعلیٰ ترین اعزاز دیا گیا ہے۔
اداکار کو یہ اعزاز ایوی ایشن میں مستقبل کے ہوا بازوں کے لیے متاثر کُن کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے، یہ ادارے کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔
ٹام کروز اپنی فلمز میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں اس حوالے سے بتایا کہ وہ بوئنگ کمپنی کے قدیم بائی پلین پر 10 ہزار فٹ پر سین ریکارڈ کرانے کے لیے باقاعدہ پاس آؤٹ ہونے کے مرحلے سے بھی گزرے ہیں۔
ٹام کروز مشن امپوسیبل میں کئی یادگار اسٹنٹ کر چکے ہیں۔
ٹام کروز کو یہ اعزاز ا ادارے کی صدر کیتھرین ماؤنوری نے پیش کیا جو خود 1988ء اور 2000ء میں خواتین کے ایروبیٹکس مقابلوں میں ورلڈ چیمپیئن رہ چکی ہیں۔
یا د رہے فرانسیسی ادارہ ایرو کلب ڈی فرانس 20 اکتوبر 1898ء کو قائم ہوا تھا۔