بھارت میں مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر میں حیران کن اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
امریکا میں قائم تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران بھارت میں ملک کی مذہبی اقلیتوں کے خلاف ایسی نفرت انگیز تقاریر میں حیران کن اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جن میں اقلیتوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈیا ہیٹ لیب نامی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف یہ خطرناک اضافہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریاتی عزائم کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس انڈیا میں عام انتخابات کے دوران ناقدین اور انسانی حقوق کے گروپوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی پارٹی ’بی جے پی‘ پر ہندو اکثریت کو متحرک کرنے کے لیے مسلمانوں کے خلاف غیر معمولی حد تک زیادہ نفرت انگیز تقاریر کیں۔
یہ بھی پڑھیےبھارت میں مسلمان پریشانی سے دوچار، زندگی گزارنا مشکل ہوگیا
آئی ایچ ایل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والے نفرت انگیز تقاریر کی تعداد سال 2023 میں 668 سے بڑھ کر 2024 میں ایک ہزار 165 تک پہنچ گئی۔ یوں ان میں حیران کن حد تک 74.
اس رپورٹ کے مطابق 98.5 فیصد نفرت انگیز تقاریر براہ راست مسلمانوں کے خلاف تھیں۔ دو تہائی سے زیادہ تقاریر بی جے پی یا اس کی اتحادی حکومتوں کے زیر کنٹرول ریاستوں میں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیےاقلیتوں پر مظالم، بھارت کو خاص تشویش کا ملک قرار دینے کا مطالبہ سامنے آگیا
آئی ایچ ایل کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 450 سے زیادہ نفرت انگیز تقاریر بی جے پی کے رہنماؤں نے کیں، جن میں سے 63 تقاریر خود نریندر مودی نے کیں۔
یاد رہے کہ انڈیا ہیٹ لیب (آئی ایچ ایل) واشنگٹن میں قائم سینٹر فار دی اسٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ (CSOH) کا حصہ ہے، جو ایک غیر منافع بخش تھنک ٹینک ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقلیتیں بھارت بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی نریندر مودیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقلیتیں بھارت بی جے پی نفرت انگیز تقاریر مذہبی اقلیتوں بھارت میں بی جے پی کے خلاف
پڑھیں:
انجرڈ حارث رؤف کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی
لاہور:ایک روز قبل نیوزی لینڈ کے خلاف گیند بازی کے دوران انجرڈ ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے کی رپورٹ آگئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کی گزشتہ روز ہونے والی انجری اور ٹیسٹ رپورٹ سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی اور بتایا کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق انجری سنگین نہیں اس لیے امید ہے کہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمئنز ٹرافی تک مکمل صحت یاب ہوجائیں گے اور ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں جنوبی افریقا کے خلاف 12 فروری کو ہونے والے میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔