اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آیا آئی ایم ایف کا وفد آج اہم ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کو ججوں کی تعیناتی یا تقرر کے طریقہ کار اور آئینی و قانونی معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کا وفد جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ حکام کے علاوہ آڈیٹر جنرل پاکستان سمیت مزید اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

پاکستان کے دورے پر آئے وفد نے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹرنگ فنانسنگ ٹیرارزم اتھارٹی حکام، کابینہ ڈویژن، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

وفد کو دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ڈیجیٹلائزیشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف وفد کو ملاقاتوں کے دوران انسداد بدعنوانی اور مالی جرائم کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وفد نے فیڈرل لینڈ کمیشن اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اور زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا۔

سعودیہ، کینیڈا، امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 100 پاکستانی بے دخل، 17 گرفتار  

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف کمیشن اور حکام سے وفد کو کرے گا

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں 8 نئے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع صدیقی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری دی گئی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم کو سپریم کورٹ کو بھی جج بنانے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس منصور اور جسٹس منیب کا بائیکاٹ

ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے جج صلاح الدین پنور کو سپریم کورٹ جج کی منظوری دی  اور  پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کے بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

ذرائع نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ ججز تعینات کرنے کا معاملہ موخر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کو عارضی جج تعیناتی کی منظوری دی گئی، ان کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے، سپریم کورٹ میں ٹیکس مقدمات کے بڑھتے بوجھ کیوجہ سے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

 ذرائع  نے کہا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو مستقل کیا جا سکے گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی تعیناتی آرٹیکل 181 کے تحت کی گئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کیا، ان کے علاوہ بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

واضح رہے کہ ممبر جوڈیشل کمیشن اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ روز چیف جسٹس کو خط میں آج کا اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کا وفد سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس سے ملاقات
  • آئی ایم ایف کا خصوصی وفد آج چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریگا
  • آئی ایم ایف کا وفد آج جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ کے حکام سے ملاقات کرے گا
  • جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
  • 8 نئے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی: جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع
  • سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ کیلئے 8ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
  • سپریم کورٹ میں 8نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل2بجے ہوگا
  • سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب