لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی تکمیل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے مکمل ہو گی، 77برس گزر گئے، ملک کو ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کی پیروی کرنے والی حکومت اور حکمران نصیب نہیں ہوئے، پاکستان پر طاغوتی نظام کے محافظ مسلط ہو گئے۔وہ جامع مسجد منصورہ میں 44ویں سالانہ دورہ تفسیر القرآن کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبدالمالک، حافظ سیف الرحمن و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل، معدنیات، جفاکش نوجوانوں کی دولت سے نوازا ہے، لیکن عوام ان نعمت خداوندی سے محروم اس لیے ہیں کہ انھوں نے اللہ کے باغیوں کو اپنے سروں پر مسلط کر کے انھیں اقتدار کے منصب پر دوام بخشا ہے۔ حکمران ملکی وسائل اور قومی دولت کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں، عیاشیاں کر رہے ہیں جبکہ عوام دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ اب وہ ملک و دین اسلام کے داعی، منبرومحراب کے وارثوں کو اقتدار کے منصب پر بٹھائیں گے تاکہ اسلامیان پاکستان کو ملک میں شریعت محمدیؐ کا دور دیکھنا نصیب ہو، ان کے لیے ملکی وسائل دستیاب ہوں تاکہ خوشحالی ان کا مقدر بنے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے عمل پیرا ہے اور یہاں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، عوام اسلامی و خوشحال پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈاکٹر عطا الرحمن نظام کے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  : فوٹو اسکرین گریپ فیس بک

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت سمیت بین الاقوامی برادری خاموش ہے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک نصاف بھی غزہ کے لیے آواز اٹھائیں اور امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں۔

کراچی کی شارع فیصل پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یکجہتی غزہ مارچ  سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں اڑائی ہیں، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

غزہ جیسے ظلم کی مثال نہیں ملتی، مسلمانوں پر جہاد واجب ہوچکا ہے، قومی فلسطین کانفرنس

اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے بے بس ہیں، اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک غیر مشروط جنگ بندی تک سفارتی تعلقات ختم کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔ غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماؤں کا چہرہ بےنقاب ہوگیا، امریکا میں بھی 50 فیصد لوگ فلسطین کے حامی ہیں۔ دنیا کا بچہ بچہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اسرائیل کی مذمت کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو اسرائیل تسلیم کرنے کا کہا گیا، لیاقت علی خان نے کہا کہ ہماری بنیاد برائے فروخت نہیں ہے۔

ہماری حکومت سمیت تمام اسلامی حکومتوں پر جہاد اب فرض ہوچکا ہے، مفتی تقی عثمانی

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہماری...

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کر کے، فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اسرائیل فسلطین میں بچوں اور خواتین کا قتل کر رہا ہے، اہل پاکستان کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے، عالمی برادری کی اسرائیلی مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ، پی پی، پی ٹی آئی غزہ کیلئے آواز اٹھائیں، امریکا و اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
  • کراچی :جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ ہوگا
  • پشاور، جماعت اسلامی کیجانب سے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج
  • پشاور، جماعت اسلامی کا خواتین غزہ مارچ
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت، جماعت اسلامی کا سندھ بھر میں احتجاج
  • گرین بانڈز کے ذریعے فنڈنگ حاصل کرنے کا حکومتی فیصلہ : آئی ایم ایف کے اہداف کی تکمیل کیلئے اہم قدم
  • فلسطینیوں کیساتھ کھڑے، فضل الرحمن: اسلامی حکومتوں پر جہاد فرض ہو چکا، مفتی تقی عثمانی
  • جماعت اسلامی کی اپیل ، آج فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ ہوگا