پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر التوا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کیس کی سماعت آج ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کیس کی سماعت صبح 10 بجے ہوگی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر سمیت درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن میں مارچ 2024 سے کیس زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراضات اٹھائے تھے۔
واضح رہے کہ اکبر ایس بابر اور دیگر نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
یرغمالی ہفتے تک رہا نہ ہوئے تو سیز فائر ختم کردوں گا: ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی الیکشن الیکشن کمیشن
پڑھیں:
9 مئی جلاوگھیراو:بانی پی ٹی آئی کی 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے حوالے سے درج8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شہباز رضوی کریں گے۔ عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔ عمران خان نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعتوں میں مختلف قانونی نکات پر بحث کی گئی تھی اور آج کی سماعت میں مزید دلائل متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مقدمات 9 مئی کو پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں اور تشویشناک واقعات سے متعلق ہیں، جس میں متعدد سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔