پائیدار ملکی ترقی کیلئے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا : وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
دبئی+ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، پائیدار ترقی کیلئے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کیلئے وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں انہوں نے پہنچتے ہی دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، ہماری توجہ طویل المدتی اصلاحات پر ہے، پائیدار ترقی کیلئے ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک شعبے میں استحکام اور بہتری آئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سال میں میکرو اکنامک استحکام آیا لیکن سفر ابھی طویل، مشکل اور چیلنجنگ ہے، اور ہمیں درست سمت میں چلنا ہے، اب ہمارا ہدف معاشی شرح نمو ہے۔ دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی میکرو لیول پر بنیادیں آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہیں، مثال کے طور پر مہنگائی کی شرح جنوری میں 2.
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا ایک قومی ترجیح ہے، ان کی ترقی اور اختراع میں کلیدی شراکت داری کے لیے ان کو مساوی مواقع اور ہم آہنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے کردار کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم سائنسی دریافتوں، اختراعات اور قیادت کے ذریعے جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین اور لڑکیوں کی نمایاں شرکت کا اعتراف کرتے ہیں، امسال اس دن کا موضوع "مستقبل کی پیش رفت کا نقشہ: بہترین ابھی آنا باقی ہے"، ہمارے لئے سائنس کے شعبے میں کی گئی پیشرفت اور اس حوالے سے ایک مساوی اور جامع مستقبل کی تعمیر کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مستقبل کا انحصار جدت طرازی اور تکنیکی ترقی پر ہے، اسی لئے حکومت پاکستان نے ایسے پروگراموں کو ترجیح دی ہے جن میں خواتین کی زیر قیادت سٹارٹ اپس کے لیے تعاون، مہارت کی ترقی اور تحقیقاتی فنڈنگ تک زیادہ رسائی پر توجہ دی گئی ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فعال خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی سے نکل آیا، عطا تارڑ
اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک سال میں پاکستان نے عالمی سطح پر تنہائی سے نکل کر فعال خارجہ پالیسی کی جانب قدم بڑھایا، وزیراعظم کا بیلاروس کا دورہ انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ بیلاروس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے دوران زرعی مشینری، دفاع، دفاعی پیداوار اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی بات ہوئی،بیلاروس کے صدر کا مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کو بطور مہمان خصوصی غیر رسمی عشایئے پر مدعو کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بیلاروس انتہائی اہم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ثابت ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے عالمی سطح پر تنہائی سے نکل کر فعال خارجہ پالیسی کی جانب قدم بڑھایا، متعدد عالمی سربراہان نے پاکستان کے دورے کئے، پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس کی میزبانی کی،
مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے معاہدے عملی شکل اختیار کر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں دنیا بھر سے 300 سے زائد ماہرین اور مندوبین نے شرکت کی، بیرونی سرمایہ کار پاکستان آ کر مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، بزنس فورمز کے انعقاد سے ملکی معیشت کو استحکام مل رہا ہے، پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔