آئی ایم ایف وفد کی ملاقاتیں: ویزے منسوخ، واپس بھجوایا جائے: رضا ربانی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے دورے پر آئے آئی ایم ایف مشن نے مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، مشکوک ٹرانسزیکشنز کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے موثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف وفد نے فیڈرل لینڈ کمشن فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام، نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹرنگ فنانسنگ ٹیررزم اتھارٹی حکام کابینہ ڈویژن وزارت خزانہ وزارت قاون کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایم ایف وفد آج جوڈیشل کمشن اور سپریم کورٹ حکام سے ملاقات کرے گا۔ وفد کو ججز تعیناتی یا تقرر کے طریقہ کار اور آئینی اور قانونی معاملات سے آگاہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کی ٹیم نے ملک کے اندر گورننس، اینٹی کرپشن اور دیگر اہم قانونی انتظام کے بارے میں کے بارے میں اپنی اسیسمنٹ کے لیے کام شروع کر دیا ہے، یہ ٹیم پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضہ پروگرام میں طے شدہ نکتے کے تحت ہی پاکستان آئی ہے، جب کہ آئی ایم ایف کا قرضہ پروگرام کا ریگولر مشن ابھی پاکستان آئے گا جس کی آمد کی تاریخ کو طے کیا جا رہا ہے، اپنی اسسمنٹ رپورٹ تیار کر کے حکومت پاکستان کے حوالے کر دے گی۔ سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی خود مختار ملک غیر ملکی کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ وزیر خزانہ کو ایسی شرائط پر دستخط کرنے پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف وفد
پڑھیں:
پاکستان نے 8شہریوں کے قتل پر ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی
پاکستان نے 8شہریوں کے قتل پر ایران سے قونصلر رسائی مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے ایرانی صوبے سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی شناخت کے لیے قونصلر رسائی مانگ لی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی طلب کی ہے پاکستان کی قیادت اور عوام واقعے پر دکھ اورغم میں مبتلا ہیں اور وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ نائب وزیراعظم کی ہدایت پر تہران میں سفارتخانہ ایرانی حکام سے رابطے میں ہے اور زاہدان میں قونصل خانہ بھی تحقیقات کیلئے ایرانی حکام سے رابطے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران میں شہریوں کے بزدلانہ قتل کی مذمت کرتا ہے تحقیقات اور لاشوں کی واپسی میں ایران کے مکمل تعاون کی امید کرتے ہیں۔