Daily Ausaf:
2025-02-11@12:45:27 GMT
بلوچستان: کوہلو کے جنگلات میں آگ لگ گئی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کوہلو کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا۔ ریسکیو کے مطابق کوہ جاندران کے سرحدی پہاڑوں پر آگ لگی ہوئی ہے، وسائل نہ ہونے اور افرادی قوت کی کمی کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو حکام اور مقامی شہری آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔آگ کی وجہ سے قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو بھی خطرہ ہے۔
گوئٹے مالا میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ ، 55 افراد ہلاک، متعدد زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں: