کراچی:

شہر قائد کے علاقے لانڈھی چھ کے قریب صبح سویرے نامعلوم ملزمان نے دو مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔

آگ لگنے کے باعث ایک ٹرک کا اگلا حصہ جل کر تباہ ہوگیا، جبکہ دوسرے ٹرک کو بروقت کارروائی کے ذریعے بچا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی، اور آگ پر قابو پالیا گیا۔

ایس ایچ او لانڈھی ملک سلیم کے مطابق پولیس نے ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے دیکھ کر ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واردات میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔

ایس ایچ او ملک سلیم نے مزید بتایا کہ آگ لگانے کا واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اے این ایف کا تعلیمی اداروں، مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 11 کروڑ روپے سے زائد کی 107 کلو منشیات برآمد کرلیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام جبکہ ایف 8 اسلام آباد میں پارک کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔  کھنہ پل ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب ملزم سے 100 گرام آئس اور 48 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

دوسری جانب  کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 عدد لیڈیز سوٹس میں جذب شدہ 10.750 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔  پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.850 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ بلوچستان مین ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے 63 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

سرینگر ہائی وے اسلام آباد کے قریب کار کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 18 کلو گرام چرس برآمد کر کے  2 ملزمان کو  گرفتارکر لیا گیا۔  سواں اڈا بس اسٹاپ راولپنڈی کے قریب 2  کار میں چھپائی گئی  9.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ کار سوار 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔  گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، شہر میں 4 ہیوی گاڑیاں نذر آتش
  • کراچی؛ گاڑی کی مرمت و مالی تنازعہ، ملزمان نے ڈینٹر کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا
  • کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی
  • تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق ایک زخمی
  • اے این ایف کی کارروائی،9ملزمان گرفتار ،107کلومنشیات برآمد
  • ڈیرہ اسماعیل خان، دو روز قبل اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
  • اے این ایف کا تعلیمی اداروں، مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن
  • ڈی آئی خان؛ مغوی پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش مل گئی
  • کراچی؛ گزشتہ 3 روز میں ڈمپر کی ٹکر کے 3 حادثات میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی