اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بوندا باندی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:پٹن 05،مالام جبہ 04،دیر (بالائی 04،لوئیر 02)،سیدو شریف ،کالام 01 اور بلوچستان: قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، گوپس منفی 05، اسکردو،استور، پاراچنارمنفی 04، ہنزہ ، بگروٹ منفی 02 اورکالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

پنجاب کے کن علاقوں میں بارش برسنے کے امکانات ہیں؟

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا موسمی نظام پنجاب میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث گوجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن سمیت متعدد اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو علاقے میں بادل چھائے رہیں گے تاہم لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کے امکانات کم ہیں۔ توقع ہے کہ موجودہ سسٹم اتوار کی رات تک پاکستان سے باہر نکل جائے گا جس سے مزید بارشوں کے امکانات کم ہوجائیں گے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے لاہورشہر خشک اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہے، امکان ہے کہ یہ رجحان جاری رہے گا، کیونکہ ماہرین نے اس سال سرد موسم کے مختصر دورانیے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم موسلا دھار بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع  میں موسم میں تبدیلی دیکھنے میں آئی تھی جب کہ سردی اور مطلع ابرآلود رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امکان بادل بارش پاکستان پھوٹوہار درجہ حرارت راولپنڈی سرد موسم گوجرانوالہ محکمہ موسمیات وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • موسم سرد اور خشک ، کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • چیمپئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکیں گے ؟جانیں مکمل تفصیلات
  • بلوچستان میں موسم سرد، کئی مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان
  • لاہور میں بادل؛ پنجاب کے کن علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے؟
  • آج بروز پیر10فروری2025پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کی صورتحال جانیں
  • پنجاب کے کن علاقوں میں بارش برسنے کے امکانات ہیں؟
  • پاکستان کے مختلف علاقوں میں بروز پیر بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات
  • ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان