Islam Times:
2025-04-16@13:19:54 GMT

کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بربریت کو روکے ورنہ بیس کیمپ کے نوجوانوں کو خونی لکیر عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، انشاءاللہ مقبوضہ جموں و کشمیر جلد آزاد ہو گا اور پاکستان کی تکمیل ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق نے بھمبر برقیاتی آپریشن ڈویژن بھمبر2 کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بربریت کو روکے ورنہ بیس کیمپ کے نوجوانوں کو خونی لکیر عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا ہے کہ ہم نے کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑ چکے، 10 اور لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام بھی پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کیلئے 18 سے 20 گھنٹے روزانہ کام کیا، عوام کو سستی بجلی اور آٹے پر تاریخی سبسڈی دی جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن ویلفیئر پروگرام کے ذریعے معاشرے کے بے سہارا طبقات کو ماہانہ معقول رقم دی جائیگی تاکہ وہ اپنی زندگی باعزت گزار سکیں۔ دوران تقریب وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک آزادی کشمیرکے حق میں نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پرسینئر وزیر وقار احمد نور، وزرا حکومت چوہدری ارشدحسین، چوہدری اظہر صادق اور دیگر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

این آئی اے نے تین کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی

ذرائع کے مطابق جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں عبدالعزیز، منور حسین اور نذیر حسین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پونچھ میں آزادی پسند سرگرمیوں کے الزام میں تین کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں عبدالعزیز، منور حسین اور نذیر حسین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ تینوں پر کشمیری عوام کو آزادی پسند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے بارے میں کی گئی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نذیر نے اشتعال انگیز آڈیو کلپس اور ویڈیوز مقامی لوگوں کے ساتھ شیئر کیں اور انہیں بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے اکسایا۔ این آئی اے نے اکتوبر 2024ء میں یہ کیس درج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے، اسحاق ڈار
  • مودی حکومت تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حریت کانفرنس
  • این آئی اے نے تین کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی
  • چیئرمین آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن نے مختلف کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا پروفیسر خورشید کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • ایران 8 پاکستانیوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ، لگام دی جائے: وزیراعظم
  • سرینگر میں رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کی اہم پریس کانفرنس
  • وقف املاک پر ذاتی ملکیت کے دعوؤں میں نمایاں اضافہ تشویشناک ہے، درخشاں اندرابی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
  • افغانستان فی الفور دہشت گرد تنظیموں کو لگام ڈالے، اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے، وزیراعظم