ریونیو افسران ملوث، حیدرآباد میں سرکاری زمینوں پر قبضے
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لینڈ مافیا کی ریکارڈ میں ہیرا پھیری، اینٹی کرپشن کی تحقیقات
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ کر مختار کار اور تپیدار کو طلب کرلیا گیا
کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی سرکاری زمینوں پر ریونیو افسران کی مدد سے قبضوں کا انکشاف سامنے آگیا۔ لینڈ مافیا نے ریونیوافسران کی مدد سے زمینوں پر قبضے کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی جس پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ کر مختارکار اور تپیدار کو سترہ فروری کو طلب کرلیا۔ دیہہ مرزاپور تحصیل قاسم آباد کے چھ سروے نمبروں ۔ بک نمبر 3762صفحہ نمبر 47 کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے ۔ اینٹی کرپشن نے کہا کہ سال 1982 میں ملن فراش گوٹھ دیہہ مرزا پور کا ریکارڈ دیا جائے ۔ مرزا پور قاسم آباد کے پانچ سروے نمبروں کا ریکارڈ بھی دیا جائے ۔ اس علاقہ کی سرکاری زمینوں کی تازہ ترین صورتحال کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے ۔ سکندر علی ملاح نے شکایت کی ہے اس کا تفصیلی جواب بمعہ ریکارڈ دیا جائے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
لاہور: بیدیاں روڈ کے گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی
—فائل فوٹولاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔
ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔
ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔