کراچی:

شہر قائد کے علاقے محمود آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر میں سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 4 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی، جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ عمارت کی تیسری منزل پر ہوا، جس کے باعث ایک کمرے کی چھت گر گئی۔

جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں 4 سالہ امبر، 23 سالہ رمشہ اور 24 سالہ مبشر شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر سول برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بظاہر دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ گھر کا استعمال کمرشل مقاصد کے لیے ہو رہا تھا، اور یہاں آگ جلانے والے لائٹرز کی گیس فلنگ کی جاتی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ریاست لوزیانا میں امیگریشن جج نے کولمبیا یونیورسٹی کے محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم سنادیا

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )امریکی ریاست لوزیانا میں امیگریشن جج کی طرف سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والے محمود خلیل کو ملک سے نکالا جا سکتا ہے کیوں کہ انہیں امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے. قبل ازیں وکلا نے فلسطین کی حمایت میں کیے جانے والے مظاہروں میں شرکت کرنے والے طالب علم محمود خلیل کی ملک بدری کی قانونی حیثیت پر دلائل دیے تھے امیگریشن جج جیمی ای کومینز نے جینا میں ہونے والی سماعت کے دوران کہا کہ حکومت کا یہ مو¿قف کہ خلیل کی امریکہ میں موجودگی سے ممکنہ طور پر سنگین خارجہ پالیسی کے نتائج پیدا ہو سکتے ہیں ان کی ملک بدری کے لیے درکار قانونی شرائط پوری کرتا ہے.

(جاری ہے)

جج کا کہنا تھا کہ حکومت نے واضح اور قائل کر والے شواہد کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ انہیں ملک سے نکالا جا سکتا ہے امیگریشن عدالت میں سماعت کے بعد محمود خلیل کے وکیل مارک وین ڈر ہاﺅٹ نے نیو جرسی کے ایک وفاقی جج کو بتایا کہ محمود خلیل چند ہفتے میں امیگریشن اپیلز بورڈ میں اپیل دائر کریں گے ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر کچھ ہونے والا نہیں.

مقدمے کی سماعت کے اختتام پر جج سے مخاطب ہوتے ہوئے محمود خلیل نے یاد دلایا کہ قبل ازیں رواں ہفتے شروع ہونے والی سماعت کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اس عدالت کے لیے اس سے زیادہ کچھ اہم نہیں کہ کسی کو اس کے قانونی حقوق اور بنیادی انصاف فراہم کیے جائیں . خلیل محمود نے کہا کہ جو کچھ ہم نے آج دیکھا اس میں نہ تو وہ اصول موجود تھے اور نہ ہی پورے عمل میں ایسا کچھ نظر آیایہی وجہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مجھے عدالت میں پیش ہونے کے لیے میرے خاندان سے ایک ہزار میل دور بھیجا محمود خلیل جو امریکہ میں قانونی طور پر مقیم ہیں کو8مارچ کو وفاقی امیگریشن اہلکاروں نے ان کے یونیورسٹی کی ملکیت والے اپارٹمنٹ کی لابی سے گرفتار کیا.

یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے تحت پہلی گرفتاری تھی جس کا انہوں نے وعدہ کیا یہ کارروائی ان طلبہ کے خلاف کی جا رہی ہے جنہوں نے غزہ میں جارحیت کے خلاف یونیورسٹیوں میں ہونے والے احتجاج میں حصہ لیا.

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کی میتوں کی حوالگی کیلئے ایرانی حکام سے رابطہ
  • ہیمبرگ کے میوزیم میں آنسو گیس سے حملہ، چھیالیس افراد زخمی
  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
  • ریاست لوزیانا میں امیگریشن جج نے کولمبیا یونیورسٹی کے محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم سنادیا
  • 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر ،تین افراد جاں بحق
  • مظفر گڑھ میں ایک اور زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی
  • سرگودھا: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی
  • کراچی: مختلف واقعات میں نو عمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق
  • کراچی، پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان متعدد مقابلے، ایک ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی