Express News:
2025-04-30@13:49:29 GMT

آئی ایم ایف وفد کا زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا ہے.

ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف مشن نے مختلف اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ان ملاقاتوں کے دوران آئی ایم ایف کو انسداد بدعنوانی، مالی جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اورآئی ایم ایف کو مشکوک ٹرانزیکشنز کی روک تھام، منی لانڈرنگ کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی.

 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے پر زور دیا ہے وفد کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے موئثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا، ایف بی آر کی جانب سے ڈیجٹلائزیشن، سمگلنگ اور ٹیکس چوری کی روک تھام پر بریفنگ دی.

آئی ایم ایف وفد کی فیڈرل لینڈ کمیشن، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹرنگ فنانسنگ ٹیررازم اتھارٹی حکام سے ملاقات کے علاوہ کابینہ ڈویژن، وزارت خزانہ اور وزارت قانون کے حکام سے بھی ملاقات کی ہے. 

آئی ایم ایف وفد کل جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان حکام سے ملاقات کریگا، وفد کو ججوں کی تعیناتی یا تقرر کے طریقہ کار اور آئینی و قانونی معاملات سے آگاہ کیا جائیگا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد آڈیٹر جنرل آف پاکستان سمیت کل مزید اداروں کے حکام سے ملے گا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے حکام سے

پڑھیں:

وزیراعظم کی غیر ملکی کمپنیوں کو زراعت، برآمدات، صنعت کے فروغ کے حوالے سے ساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاروں اور غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔

ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے دنیا بھر سے ڈیجیٹل مندوبین کا کانفرنس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 11 سے زیادہ دوست ممالک کے آئی ٹی وزرا، ڈپٹی وزرا اور آئی ٹی ماہرین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا آج تمام شعبوں میں غیر معمولی اثر رکھتی ہے، دودہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہو چکی ہے، ہم نے پنجاب میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں میرٹ پر نوجوانوں میں 4 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے، ورلڈ بینک کے پروگرام کے تحت دیہی معیشت بالخصوص ایگریکلچرسٹ کو ڈیجیٹائز کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں دستیاب بڑے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں اور وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مارچ میں 4 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئیں جو پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے شرکا کے تعاون اور رہنمائی سے ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں دنیا میں نمایاں مقام حاصل کریں، ہم پہلے ہی اس شعبے میں بڑے پیمانے پر وفاقی اور صوبائی سطح پر آئی ٹی پارکس، انکیوبیشن سنٹر، تحقیق و ترقی کے مراکز اور تربیت سمیت مختلف منصوبوں پر عمل پیر اہیں۔

دنیا کی بہترین کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان کے پہلے سیف سٹی لاہور کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیاہے، چین کی کمپنی ہواوے کے ساتھ مل کر سالانہ 2 لاکھ طلبا و طالبات کو ہنرمندی کی تعلیم دے رہے ہیں۔

انہوں نے تمام سرمایہ کاروں اور نارتھ امریکا سمیت دیگر کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے، برآمدات بڑھانے، صنعت کے فروغ اور پاکستان میں مفید روزگار کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔

وزیراعظم نے کہاکہ آج کی کانفرنس میں کئے گئے اعلانات اور عزم حوصلہ افزا ہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان میں اپنےروسی شراکت دار کے ہمراہ 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کااعلان کرنے والے پاکستانی کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسی طرح پاکستانی فزیشنز اور دیگر کی جانب سے مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر کے اعلانات کا بھی خیرمقدم کیا۔

انہوں نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیماالیحییٰ سمیت دیگر مہمانو ں کا خصوصی شکریہ ادا کرتےہوئے تمام شرکا کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ذاتی طور پر رہنمائی اور کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیر متزلزل اور انتھک کاوشوں سے پاکستان آئی ٹی کے شعبہ میں دنیا کی صف میں کھڑا ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا عالمی ہاکی میں اہم مقام،بہتری کیلئے اصلاحات کرنی ہوں گی: فلورس جان بویلینڈر
  • وزیر اعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیمہ بنت یحییٰ الیحی  کی ملاقات
  • بھارتی حکام پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے و اہل خانہ کی واپسی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے لگے
  • وزیراعظم کی غیر ملکی کمپنیوں کو زراعت، برآمدات، صنعت کے فروغ کے حوالے سے ساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت
  • بھارت کےخلاف پاکستان کے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں:بیرسٹرگوہر
  • سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ، بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا
  • پاکستانی حکومت نےحج فنڈ غلط اکاؤنٹ میں نہیں بھیجا، سعودی حکام نے وضاحتی بیان جاری کردیا
  • پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں 700 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کرنے پر سرمایہ کاروں کا شکر گزار ہوں، وزیراعظم
  • عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، اسحاق ڈار