Jasarat News:
2025-02-11@09:05:03 GMT

افتخار چودھری کی اضافی سیکورٹی کی درخواست خارج

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے افتخار محمد چودھری سے اضافی سیکورٹی واپس لینے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، دوران سماعت سیکورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ دی کہ سابق چیف جسٹس کو کوئی مخصوص تھریٹ نہیں ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ ججز آرڈر 1997 کے تحت ریٹائرڈ جج کی رہائش گاہ پر تاحیات ایک سیکورٹی گارڈ تعینات ہوسکتا ہے جبکہ عدالت کو بتایا گیا کہ افتخار محمد چودھری اب ایک سیاسی جماعت کے سربراہ بھی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو  پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو اس قانون میں کیا برائی نظر آتی ہے؟ اگر کوئی غلط خبر پھیلاتا ہے تو اسے سزا نہیں ہونی چاہیے؟

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بیرسٹر علی طاہر غلط اور صحیح کا فیصلہ کون کرے گا بنیادی سوال یہی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمام فیصلے عدالتوں میں نہیں ہوتے ہیں کچھ فیصلے اتھارٹیز کو کرنا ہوتے ہیں۔ آپ کو اتھارٹیز کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا بھی حق ہے۔

بیرسٹر علی طاہر نے موقف اپنایا کہ یہ بنیادی حقوق سے متعلق فیصلے ہیں جو عدالت کو ہی کرنے چاہیئں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے تو اس کی سماعت آئینی بینچ میں ہونا چاہئے۔ بیرسٹر علی طاہر نے موقف اپنایا کہ اٹک سیمنٹ کیس میں یہ عدالت فیصلہ دے چکی ہے کہ ریگولر بینچز کسی بھی قانون کی آئینی حیثیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے 2 ہفتوں میں درخواست میں اٹھائے گئے نکات کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست خارج
  • سابق چیف جسٹس افتحار  چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل خارج
  • سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست خارج
  • سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی اپیل خارج
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: افتخار چوہدری کو اضافی سیکیورٹی فراہم کرنے کی انٹرا کورٹ اپیل خارج
  • سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چوہدری کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی انٹراکورٹ اپیل خارج
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی اضافی سیکیورٹی کی درخواست خارج کردی
  • پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری