تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس کروز میزائل تیار کر لیے ہیں۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ ایران نے 1,000 کلومیٹر سے زیادہ رینج والے کروز میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ تیار کرلیا ہے جس میں ان کی درستگی اور آپریشن کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو شامل کیا گیا ہے۔آپریشن والفجر-8 کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں علی رضا نے دشمن ممالک کو ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی بحریہ کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ اور آئی آر جی سی فورسز ایک ساتھ کھڑی ہیں اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کوئی بھی بیرونی طاقت ہمارے پانیوں پر قبضہ نہ کر سکے۔ ایران کے جدید میزائلوں، ڈرونز، بحری جہازوں اور آبدوزوں پر روشنی ڈالتے ہوئے علی رضا نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایران کی فوجی پیشرفت جاری ہے جس کے لیے ایران خود کفیل ہے اور مقامی پیداوار کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران کی

پڑھیں:

چین مصنوعی ذہانت میں تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، چینی وزارت خارجہ 

چین مصنوعی ذہانت میں تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، چینی وزارت خارجہ  WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ  پریس کانفرنس  میں  ڈیپ سیک  کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت نئی تکنیکی پیش رفتیں، نئی کاروباری شکلیں مسلسل ابھر رہی  ہیں، یہ نئی ایپلی کیشنز کی توسیع کو تیز کر رہی ہیں، جو سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے ایک نئے دور کے لئے ایک اہم محرک قوت بن گئی ہے.

پیر کے روز تر جمان نے کہا کہ چین نے فعال طور پر ذہین تبدیلی کو اپنایا ہے، مصنوعی ذہانت کی جدت طرازی اور ترقی کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے، مصنوعی ذہانت کی سیکیورٹی کو اہمیت دی ہے، کاروباری اداروں کے لیے  آزادانہ جدت طرازی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی ہے، اور عالمی مصنوعی ذہانت کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ چین فعال طور پر مصنوعی ذہانت کی جامع ترقی کو فروغ دیتا ہے اور ترقی پذیر ممالک کو صلاحیت سازی کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہم نظریاتی لکیریں کھینچنے، قومی سلامتی  تصور کے بے جا استعمال اور معاشی، تجارتی اور سائنسی اور تکنیکی مسائل کو سیاسی رنگ دینے کی روایت کی مخالفت کرتے ہیں۔ چین مصنوعی ذہانت میں تمام فریقوں کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے ، تاکہ  مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت کی وسیع دنیا  میں ترقی کی جا سکے ۔ 

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی وزیر خارجہ جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی وزارت خارجہ امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا غزہ کے لوگوں کو فلسطین سے نکالنے کا اختیار کسی کو نہیں، ترک صدر نے ٹرمپ کے منصوبے کو فضول قرار دیدیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ خریدنے کے بیان پر قائم رہنے کا اعلان غزہ کی صورتحال پر مصر میں ہنگامی عرب سربراہی اجلاس طلب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا ’شیطان کا شکار‘ کے نام سے آپریشن کا فیصلہ، نشانہ کون ہوگا؟ نیتین یاہو کا سعودیہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کا بیان، سعودی عرب کا سخت ردعمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایران کامصنوعی ذہانت سے لیس کروز میزائل تیارکرنے کا دعویٰ
  • فرانس میں عالمی اے آئی سمٹ، مواقع اور خطرات کا جائزہ
  • کراچی کی باصلاحیت طالبہ کا کارنامہ: مصنوعی ذہانت سے پہلا سندھی کیلکولیٹر تیار
  • ایران کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل تیار کرنے کا دعویٰ
  • چین مصنوعی ذہانت میں تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے ، چینی وزارت خارجہ 
  • خیبر پختونخوا میں طلباء میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں طلباء و طالبات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ
  • مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر پر مبنی ملازمتوں کا مستقبل
  • یورپی قوانین یورپ میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کو روک سکتے ہیں، اوپن اے آئی