اسلام آباد:

ایک  بلین ڈالر قرض کی دوسری قسط کے لیے جائزہ مذاکرات کے آغاز سے 3ہفتے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف اورآئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا آج دبئی میں ملاقات کریں گے.

حکومتی اور سفارتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ سائیڈ لائن ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ اجلاس کے موقع پر ہوگی.

ملاقات کی درخواست  پاکستان کی جانب سے کی گئی گئی ۔متحدہ عرب امارات کی حکومت سربراہی اجلاس کا اہتمام کر رہی ہے, وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو پرتگال کے شہر لزبن سے واپسی پر اجلاس میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کا مقصد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ۔

وزیراعظم اور منیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات پر آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا.

یہ اعلیٰ سطح کا رابطہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے پلاٹوں پر لین دین کے ٹیکس کو کم کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے ۔

شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے 2 مرتبہ طے شدہ اجلاس ملتوی کیا تھا جس میں انھیں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی اجازت دینے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرنا تھا۔

وزیر اعظم نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نرمی کی سفارشات کیلیے کابینہ کے وزیر کی قیادت میں ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔

پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ مہنگائی، بڑھتی قیمتوں اور بھاری غیر قانونی ٹیکسوں سے سب سے زیادہ متاثر ہے تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے غریب تنخواہ دار طبقے کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے کوئی ٹاسک فورس تشکیل نہیں دی۔

25 فیصد انکم ٹیکس چھوٹ کو اچانک واپس لینے اور جولائی 2022 سے بقایا جات کی وصولی کے حکومتی فیصلے کے خلاف اساتذہ بھی سڑکوں پر ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف 3 مارچ سے 14 مارچ تک اسلام آباد میں پہلے جائزہ مذاکرات شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چند روز قبل کہا تھا کہ مذاکرات مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے۔

حکومت سندھ میں زرعی انکم ٹیکس کی قانون سازی اور اندرون ملک بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتوں کے حل کے بعد مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر امید ہے۔

پاکستان سوورین ویلتھ فنڈ ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے بھی مسائل ہیں لیکن مجموعی طور پر پاکستانی حکام مذاکرات کی کامیابی کے بارے میں پراعتماد رہے۔ گورننس اور بدعنوانی کی تشخیص کے بارے میں ایک آئی ایم ایف مشن پہلے سے یہاں موجود ہے،گورننس مشن کی اس ہفتے سپریم کورٹ اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ساتھ ملاقات طے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 14 فروری کو جاری اسسمنٹ مشن کے اختتام کے بعد ایک اور فل اسکیل فالو اپ مشن اپریل میں مزید میٹنگ کرنے اور سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے بھی دورہ کر سکتا ہے۔

پاکستان اسسمنٹ رپورٹ جولائی میں شائع کرے گا اور اس کی سفارشات کے نتیجے میں پہلے سے طے شدہ 40 شرائط میں مزید شرائط شامل کی جا سکتی ہیں۔ حکومت کو 3سال کی مدت میں 7 بلین ڈالر کے قرض کی خاطر ان شرائط پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف ا ئی ایم ایف کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر یو اے ای کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ جائیں گے، وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کریں گے، اقتصادی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور گورننس اصلاحات کیلئے پاکستان کے ویژن کو اجاگر کریں گے۔

پلاٹس اور کمرشل پراپرٹی کی منتقلی پر اہم ترین ٹیکس ختم کیے جانے کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سی ایم جی لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو جاری کر دی گئی۔
  • شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات روانہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ
  • وزیراعظم 2 روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
  • ورلڈ گورنمنٹس سمٹ؛ وزیر اعظم کل 2 روزہ دورے پر یو اے ای جائیں گے