لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے سب سے پہلے حکومت کو مبارک باد دوں گا، حکومت نے اپنے لیے انصاف کا پکا انتظام کر لیا ہے، اب کوئی ایشو نہیں رہا، جو مرضی کریں آپ آرام سے، کوئی چیلنج نہیں کرے گا، چیلنج ہو گا بھی تو آپ کے خلاف فیصلہ نہیں آئے گا. 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ جس پچھلی عدلیہ کی بات ہوتی ہے بہت زیادہ فیور دے رہی تھی وہ پی ٹی آئی کو اسی عدلیہ نے پھر جب حکومت ختم ہوئی تو انھوں نے اپنی طرف سے اسملبی توڑی تھی، اسی عدلیہ نے کہا تھا کہ یہ غلط توڑی ہے.

 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ ویسے تو ججوں کی تعیناتی، ان کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر، انتظامی معاملہ ہے اس پر کوئی ایشو نہیں ہونا چاہیے لیکن یہاں پر دیکھا جائے گا کہ اس کے پیچھے کیا ارادہ تھا کیا مقصد تھا کہ یہ اتنا بڑا تنازع بن گیا، دیکھا جائے تو یہ حکومت نے ہمیشہ سے یہی کوشش کی کہ عوام کا مینڈیٹ تو ہمارے لیے نہیں ہے لیکن اپنے آپ کو مضبوط کیا جائے اس کے لیے انھوں نے مختلف قسم کی قانون سازی کی. 

تجزیہ کار عامرالیاس رانا نے کہا کہ اس ملک میں سب چیزیں درست ہیں، اعتراضات بھی درست ہیں، ان کی پلاننگ اور کورٹ پیکنگ جو ہوتی ہے یہ ہمیشہ سے ہوتی آئی ہے، آپ کو یاد ہو گا ثاقب نثار کے زمانے میں 2030 ، 2032 تک کے چیف جسٹس اپوائنٹ کر دیے گئے تھے، ہم 77سال سے ایک ہی گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں، اس سے نکلنے کی کوشش ہی نہیں کی.

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہاکہ ججوںکی تقرری میں سیاست ہونی نہیں چاہیے تھی لیکن آپ شروع سے دیکھیں کہ جب مخالف اور حامی ججوں میں توازن نہیں رہتا، پہلے بھی فل بینچ بنے تو اس میں بھی مسائل پیدا ہوتے رہے، اب ان کو پھر نظر آرہا ہے کہ بیلنس آؤٹ ہو جائے گا تو اس بیلنس آؤٹ کو کرنے کیلیے احتجاج تو کریں گے، ظاہر ہے گورنمنٹ عدلیہ میں اپنی سیف سائڈ دیکھ رہی تھی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سیکیورٹی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز چیمپئنز ٹرافی کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔ ٹورنامنٹ کے لیے غیر ملکی ٹیمیں 12 فروری سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔
وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
ذرائع کے مطابق مہمان ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سیکیورٹی دی جائے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا جبکہ ایونٹ میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔
چیمپئنزٹرافی کے میچز پاکستان اور متحدہ عمرب امارات (یو اے ای) میں ہوں گے، میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلیں جائیں گے اور تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے سارے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔
21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جوڑ پڑے گا، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 22 فروری کو ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کی میزبانی کرے گا، جہاں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ججز تعیناتی کا معاملہ: جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بائیکاٹ  کا اعلان
  • جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
  • ججوں کا تقرر عدلیہ کی آزادی ،بینکنگ منی لانڈرنگ،آئی ایم ایف مشن چھان بین میں مصروف
  • ججز سینیارٹی کا معاملہ حل ہونے تک جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخرکیا جائے ، علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط
  • ججز کی تعیناتی کے معاملے پر سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط
  • سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تعیناتی کا معاملہ، سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط
  • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کیا جائے، سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس پاکستان کو خط
  • ججوں کی تقرری، عدلیہ کی آزادی، بینکنگ منی لانڈرنگ، آئی ایم ایف مشن چھان بین میں مصروف
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی