انقلاب ایران مظلوم عوام کے لیے امید کی کرن تھا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انقلاب ایران دنیا بھر کے مظلوم عوام کے لیے امید کی کرن تھا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران سے جن مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، یقین دلاتا ہوں ان پر عمل یقینی بنائیں گے۔
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ، ایرانی بحریہ کے کمانڈر اورایرانی سفیر نے بھی شرکت کی۔
قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ انقلاب کا دن ایران کی حالیہ تاریخ کا سب سے اہم دن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھیالیس برس پہلے پہلوی حکومت کا خاتمہ کرکے ایسا اسلامی نظام قائم کیا گیا جس میں حکومت غیرملکیوں کو نہیں عوام کو جوابدہ بنائی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صوبے کی ترقی کیلئے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب
کراچی:پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں اور صوبے کی ترقی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیر کھیل اور لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کی اور اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اس حد تک نہیں ہونے چاہئیں کہ ذاتی اختلافات میں تبدیل ہو جائیں۔
ماضی میں صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرنے والے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی و خوش حالی کے لیے میں اور حکومت پنجاب ایک پیج پر ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اتحادی ہیں اور ملکی مفادات کے لیے بھی ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں نسل کو آگے آکر ملک کی باگ ڈور سنبھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے کر نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ کرنا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ مھجے خوشی ہے کہ پنجاب کے وزیر کھیل نوجوان ہیں اور پاکستان کے آنے والے وزیراعظم نوجوانوں لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔