ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نوجوانوں اور علمائے کرام کو شیڈول فورتھ میں ڈالنا افسوسناک ہے، حکومت اور مقتدر حلقے اس حوالے سے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے غزہ کے حوالے سے بیان افسوسناک ہے، امریکہ میں چہرے بدل رہے ہیں لیکن مسلمانوں کے حوالے سے انکی سوچ وہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک خود دار اور عزت دار ہے، وہ آزادی کی بات کرتا ہے، جو کہ ہر پاکستانی کا حق ہے، ہم کل بھی اس بات کے قائل تھے کہ ہمیں بھیک نہیں تجارت کی کرنی چاہیئے، آج امریکی امداد بند ہونے سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ وہ اپنی قیمت بڑھانا چاہتا ہے، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نوجوانوں، علمائے کرام کو شیڈول فورتھ میں ڈالنا افسوسناک ہے، حکومت اور مقتدر حلقے اس حوالے سے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے حوالے سے بیان افسوسناک ہے، امریکہ میں چہرے بدل رہے ہیں لیکن مسلمانوں کے حوالے سے انکی سوچ وہی ہے، حکومت اور طاقتور اداروں کو عمران خان کو سپیس دینی چاہیئے، آج موجودہ حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا لیکن مہنگائی کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہے۔ مزید کیا کہا اس انٹرویو میں، اس ویڈیو میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افسوسناک ہے کے حوالے سے
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت کی ہے، علامہ ولایت جعفری
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم مظلوم پاکستانی عوام کے لئے آواز بلند کرنے والی جماعت ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل سیاسی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے حالیہ مسائل، وفاقی حکومت کی مائنز اینڈ منرل پالیسی اور معدنیات پر قبضہ گیری کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی این پی رہنماء ساجد ترین، پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال، بی این پی رہنماء آغا حسن بلوچ، پی ٹی آئی رہنماء داؤد شاہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاراچنار میں جاری مظالم کے خلاف ملک گھیر دھرنے دیئے گئے۔ کراچی میں حکومت اور انتظامیہ نے دھرنوں پر لاٹھی چارج کرکے مظلوم عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی۔ تاہم آج بھی ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخر تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کی حمایت کا اعلان کیا۔