Jasarat News:
2025-02-11@07:03:26 GMT

کندھکوٹ، قومی امن کمیٹی کے اراکین احتجاج کررہے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کندھکوٹ، قومی امن کمیٹی کے اراکین احتجاج کررہے ہیں

کندھکوٹ، قومی امن کمیٹی کے اراکین احتجاج کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسپیکر نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد:ترجمان قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی باضابطہ دعوت تب دی جائے گی جب حکومت یا اپوزیشن انہیں خود درخواست کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے مذاکرات کی دعوت مسترد کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے صرف یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صرف یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں، مذاکرات کی باضابطہ دعوت تب دی جائے گی جب حکومت یا اپوزیشن انہیں خود درخواست کریں گے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار بھی یہی ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن کلیر کردی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر اور گھر کے دروازے کسی بھی رکن کے لیے کھلے ہیں۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ حکومتی مذاکرتی کمیٹی رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو لیکن عملی طور پر غیر فعال اور غیر موثر ہو چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیر اعظم کی پیشکش بھی ٹھکرا چکی ہے، اب وہ پر تشدد احتجاج کی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اسے جب کبھی ایک بار پھر مذاکرات کی ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھی جائے گی۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے 28 جنوری کو حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں تحریک انصاف نے شرکت سے انکار کردیا تھا۔
بعد ازاں، ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف کی عدم موجودگی پر آج کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں موجود تھی مگر اپوزیشن نہیں آئی، تاہم مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں کر رہے، وہ برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کی تھی۔
تاہم، پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے ہاؤس کمیٹی بنانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی گفتگو غیر متعلقہ ہے کسی ایسی آفر پر غور نہیں کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل 
  • کے پی کے مختلف علاقوں میں قتل عام کیخلاف قومی امن کمیٹی کا احتجاج
  • حیدرآباد ،محمد فہد کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
  • قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی، حارث کی جگہ اہم کھلاڑی شامل
  • قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال
  • قائمہ کمیٹی کی وزارت داخلہ کو قومی اسمبلی کے اراکین کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت
  • کندھکوٹ،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما احتجاج کررہے ہیں
  • اسپیکر نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، ترجمان قومی اسمبلی