شہدادپور،ریٹائرڈ ملازمین سراپااحتجاج
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
شہدادپور (نمائندہ جسارت) گروپ انشورنس، بینوولنٹ فنڈ سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے دیگر تمام الاؤنسز نہ دیے جانے کیخلاف گریوا کے ضلعی صدر میر محمد ڈاہری، خیر محمد مری، یوسف گاھو، محمد ہارون خاصخیلی، جیئند وسان، معشوق علی لغاری، غلام حیدر لغاری، ہاشم سولنگی، جمشیر لغاری، علی غلام نظامانی اور علی کی قیادت میں لطیف پارک سے پریس کلب کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر گریوا کے ضلعی صدر میر محمد ڈاہری، یوسف گھاؤ خیر محمد مری، ہارون خاصخیلی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس احتجاج کے ذریعے ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گروپ انشورنس سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے جائز مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور ملازمین کی بے چینی دور کی جائے۔
پڈعیدن ،دوموٹرسائیکلوں میں تصادم ،نوجوان جاں بحق
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پڈعیدن پھل لنک روڈ پر تیز رفتار دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان 15 سالہ فرحان مری موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ دو نوجوان رضوان راجپر اور عثمان راجپر شدید زخمی ہو گئے ۔اہل علاقہ نے پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نوابشاہ منتقل کردیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بے روزگار ہونے کا خدشہ ، سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خبر
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے 30 ہزار 968 سرکاری آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد ہزاروں سرکاری ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری کابینہ کی سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ کے پلان پر بریفنگ دی۔سیکرٹری کابینہ نے بتایا کہ مستقبل میں 7 ہزار 724مزید آسامیاں ختم ہو جائیں گی، سب سے زیادہ آسامیاں گریڈ ون میں 7 ہزار 305 ختم کی گئی ہیں، گریڈ ون میں مزید4 ہزار 253 آسامیاں ختم ہوں گی۔ گریڈ 17 میں 760آسامیاں ، گریڈ 18 میں 203 آسامیاں، گریڈ21 اور 22 کی دو دو آسامیاں ، گریڈ 20 کی 36 پوسٹیں اور گریڈ 19میں 99 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔مستقبل میں گریڈ 19 کی مزید 71 آسامیاں اور گریڈ 18 میں مزید 36 اور گریڈ 17 میں مستقبل میں مزید 58 آسامیاں ختم ہوں گی۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
سیکرٹری کابینہ کا کہنا تھا کہ آسامیاں ختم کرنےسے قومی خزانے کو 30 ارب روپے کی بچت ہوگی، مزید آسامیاں ختم کرنے بھی اضافی بچت ہوگی۔