ملک افراتفری کاشکار،معیشت وینٹی لیٹر پر ہے،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ گیلپ کے سروے کے مطابق پاکستان میں طلاق اور خلع کی شرح میں پچھلے پانچ سالوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔گارڈین عدالتوں میں ایک ہفتے کے دوران تقریبا1100بچے ملاقات کیلیے آتے ہیں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ معاشی ناہمواری،عدم برداشت اور معاشرتی کھچاو کی وجہ سے حالات انتہائی گھمیر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزرتے وقت کے ساتھ گھریلو ناچاقیوں کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غربت اورپس ماندگی نے ان کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے عوام کی معاشی حالت گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بد سے بدتر ہو رہی ہے۔ پاکستان اس وقت افراتفری کا شکار ہے۔ملک کی معیشت واقعتا وینٹی لیٹر پر ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمی کی وجہ سے معاشیات کی ترقی رک گئی ہے۔پاکستان کا بیرونی قرضہ تقریباً 100 ارب ڈالر ہے۔ قرضوں پر صرف سود کی ادائیگی کے لیے بھی عالمی اداروں سے مزید سودی قرض لینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں ان اداروں کی کڑی شرائط تسلیم کرنا پڑتی ہیں۔آئی ایم ایف نے حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی بدولت خود مختاری کو پامال کر رکے رکھ دیا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی صرف 11% ہے، جو دنیا میں سب سے کم ہے۔بے روزگاری میں دس فی صد سالانہ کی شرح سے اضافے کی وجہ سے ہر سال تیس لاکھ افراد غریب طبقے میں شامل ہونے لگے ہیں۔ پاکستان میں متوسط طبقہ بیالیس فی صد سے گھٹ کرتینتیس فی صد رہ گیا ہے۔پاکستان کی نصف سے زائد دولت پر ملک کی ایک فی صد آبادی کا قبضہ ہے۔
سکھرپریس کلب کے صدر کااظہارتعزیت
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی نے سینئر جرنلسٹ، سکھر پریس کلب کے سابق صدر خواجہ جاوید احمد سے ملاقات کی اور انکی اہلیہ کی وفات پر اظہارِ افسوس و تعزیت کیا، مرحومہ کیلئے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں کی وجہ سے
پڑھیں:
بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس فورمز سے پاکستانی معیشت میں استحکام آ رہا ہے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیلاروس کے اہم دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
عطاءاللہ تارڑ نے بتایا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اب اس تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے زرعی مشینری، دفاع، دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دورہ بیلاروس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بیلاروس کے صدر کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ دیرینہ ذاتی تعلق ہے اور انہیں غیر رسمی عشایئے میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے عالمی سطح پر فعال خارجہ پالیسی اپنائی ہے اور تنہائی سے نکل کر دنیا کے ساتھ مؤثر رابطے بحال کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کی، جبکہ مختلف عالمی رہنماؤں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں دنیا بھر سے 300 سے زائد ماہرین اور مندوبین نے شرکت کی، جو کہ ملک میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ بیرونی سرمایہ کار مختلف منصوبوں میں سرمایہ لگا رہے ہیں، جس سے معیشت کو استحکام مل رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ بیلاروس نہ صرف دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پیش کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
Post Views: 3