Jasarat News:
2025-02-11@07:30:21 GMT

شہدادپور،جماعت اسلامی خواتین کے تحت ہفتہ کشمیر کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

شہدادپور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام “ہفتہ کشمیر” کے سلسلے میں گاؤں جان محمد کلوئی میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کی ناظمہ سلمیٰ شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اور کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کی تحریک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ان کا بنیادی حق ہے اور اقوام متحدہ نے بھی ان کے اس حق کو تسلیم کیا ہے۔ کانفرنس میں کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی۔پروگرام میں کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور ان کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے ایک دستاویزی فلم (ڈاکومنٹری) بھی دکھائی گئی۔ اس دستاویزی فلم نے طالبات میں کشمیر کے حوالے سے جذبات کو مہمیز دی اور انہیں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا احساس دلایا۔اس پروگرام کا مقصد طالبات کو ملکی اور عالمی مسائل سے آگاہ کرنا اور ان میں شعور پیدا کرنا تھا۔ خاص طور پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، زونل صدر ظہیرالدین بابر، زونل سیکرٹری کاظم فاروق گل، بائوطاہر،ملک منظور اور دیگر نے کی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد محمود چوہدری نے کہا ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔آج کے تاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے۔ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہو گی۔ انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے روڈمیپ کا اعلان کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ ریاست جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرے اور ساتھ بھر پور سفارتی مہم بھی شروع کرے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی قوم غیور،بہادر کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی اور شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔پاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
  • ایک عہد، حوصلے اور امید کا دن
  • شہدادپور،جماعت اسلامی خواتین کے تحت منعقدہ کانفرنس میں شریک شرکا
  • شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفرآباد میں کانفرنس، ریلی کا انعقاد
  • پریم یونین کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی
  • غزہ امداد: جماعت اسلامی کا انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس بلانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا اہل غزہ کی مدد کیلئے رواں ماہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا اعلان
  • کشمیر و فلسطین؛ مزاحمت کا استعارہ
  • میرپور خاص: خواتین میراتھن ریس کے انعقاد کیخلاف جماعت اسلامی کااحتجاج