ٹنڈوآدم(پ ر)ختم نبوت لائرز فورم کی علامہ حمادی کی آخری آرامگاہ پر آمد رقت آمیز مناظر، چیئرمین میئو منظوراحمد کا علامہ حمادی کو خراج عقیدت اور تحفظ ختم نبوت کا مشن جاری رکھنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے ختم نبوت لائرز فورم کا ایک بہت بڑا وفد چیئرمین ختم نبوت لائرز فورم میئو منظور احمد راجپوت ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اسماعیل شاہ قبرستان کھنڈو روڈ ٹنڈو ادم میں واقع تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے بانی سربراہ علامہ احمد میاں حمادی کی آخری آرامگاہ پر فاتحہ خوانی کیلئے پہنچا،وفد میں میئو منظور احمد راجپوت ایڈووکیٹ کے ساتھ محمد نذیر تنولی ،ایڈووکیٹ رحیم خان ایڈووکیٹ، رانا ذیشان ایڈووکیٹ، سرکاری ایڈووکیٹ ثریاخانزادہ ڈی ڈی اے، خاور منظور ایڈووکیٹ، زاہد حسین ایڈووکیٹ ، سرفراز، دانیال ، ارمان اورسرفراز احمد و دیگر شامل تھے۔اس موقع پر تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے سربراہ مفتی محمد طاہر مکی مرکزی رہنما قاری عبدالرحمن الحذیفی حافظ شیر اسامہ بن طاہر شبان ختم نبوت سندھ کے سربراہ محمد محرم علی راجپوت اور دیگر رہنما موجود تھے۔ختم نبوت لائرز فورم کے چیئرمین میئو منظور احمد ایڈووکیٹ نے اس موقع پر علامہ احمد میاں حمادی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تعاقب کے لیے علامہ احمد میاں حمادی کی دیوانہ وار خدمات ناقابل فراموش ہیں، فتنہ قادیانیت ہی نہیں ہرگستاخ رسول کے خلاف قانونی اور آئینی طور پر جتنا کام علامہ احمد میاں حمادی نے کیا ہے اس کی مثال ملک بھر میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ گوہر شاہی فتنہ جو مرزا غلام محمد قادیانی کے بعد اس صدی کا سب سے بڑا فتنہ ہے علامہ احمد میاں حمادی نے انسداد دہشتگردی کورٹ میں قانونی اور آئینی طور پر اس کا مقابلہ کر کے اس کے ناک میں نکیل ڈالی۔ اس کے علاوہ میئو منظور احمد راجپوت کا کہنا تھا کہ علامہ احمد میاں حمادی نے توہین خدا، رسالت، توہین قران ،توہین صحابہ اور مذہبی جذبات مجروح کرنے کے سیکڑوں ملزموں پرمقدمات اعلیٰ عدالتوں میں درج کروائے ہوئے ہیں جس کی وکالت میں منظور احمد ایڈووکیٹ اورختم نبوت لائرز فورم کر رہا ہے۔منظور احمد ایڈووکیٹ راجپوت نے کہا کہ علامہ احمد میاں حمادی کی مذہبی اور عقیدہ ختم نبوت سے متعلق خدمات کو جس قدر خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔علامہ احمد میاں حمادی کی آخری ارام گاہ پر حاضری کے وقت انتہائی رقت آمیز مناظر نظر آئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علامہ احمد میاں حمادی کی حمادی کی ا خری ا

پڑھیں:

بلدیہ کے6ملازمین واجبات کیلیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات کے 6 ریٹائرڈ ملازمین نے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے اپنے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں سندھ حکومت، کے ایم سی، ٹی ایم سی گلشن اور جناح ٹاون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار گریڈ 11 سے گریڈ 16 کے ملازم تھے، درخواست گزار 2023 میں ریٹائر ہوئے لیکن پنشن، گریجیوٹی، پرووڈنٹ فنڈ سمیت دیگر واجبات ادا نہیں کئے جارہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا قانون کیخلاف درخواست: عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا
  • 26 نومبر احتجاج؛ 5 پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور
  • ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں عمائدین لاہور کی شیعہ بیٹھیک
  • عمائدین لاہور کی شیعہ بیٹھیک، صدارت علامہ احمد اقبال رضوی نے کی
  • پاکستان کیلیے بڑا اعزاز، 14 سالہ زنیرہ اقوام متحدہ کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر
  • جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے6 ججز کے ناموں کی منظور
  • پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز حاصل، 14 سالہ زنیرہ اقوام متحدہ کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر
  • 8 فروری… ووٹ کی بیحرمتی کا دن
  • بلدیہ کے6ملازمین واجبات کیلیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے