تحریک کے رہنمائوں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لیے جائیں ،تحریک تحفظ آئین وپاکستان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے 8 فرروی کے احتجاج کے بعد تحریک کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کوئٹہ میں تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے رہنما کبیر افغان اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 8 فروری کے احتجاج پر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زیارت، سنجاوی، ژوب، پشین، لورالائی، اور قلعہ سیف اللہ میں احتجاج کے دوران مقدمات درج کیے گئے ہیں۔کبیر افغان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحریک کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک 8 فروری 2024ء کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتی اور فراڈ الیکشن کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
مہاجروں کے حقوق پامال نہ کئے جائیں، افغان نائب وزیراعظم
جلال آباد (نیوز ڈیسک)افغانستان کے نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور، مولوی عبدالسلام حنفی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان سے جبری طور پر بے دخل کیے جانے والے افغان مہاجرین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔
مولوی حنفی نے مزید کہا:”ہمارے پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ مہاجرین کے اسلامی، انسانی اور ہمسائیگی کے حقوق پامال نہ کیے جائیں۔
“ہمارے ہمسایوں پر بھی اسلامی تعلیمات، حسنِ ہمسائیگی اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت لازم ہے کہ وہ مہاجرین کو نقصان نہ پہنچائیں۔
Post Views: 1